کشمیر کے کولگام میں دہشت گرد حملہ، چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے 2 مزدور جاں بحق، غیر مقامی افراد ایک بار پھر نشانے پر

کشمیر کے کولگام میں دہشت گرد حملہ، چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے 2 مزدور جاں بحق، غیر مقامی افراد ایک بار پھر نشانے پر

بھارت کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کے ضلع کولگام میں دہشت گرد حملے کے نتیجے میں چھتیس گڑھ سے تعلق رکھنے والے 2 غیر مقامی مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق جنوبی کشمیر کے علاقے کولگام میں جمعہ کی شام دہشت گردوں نے غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک مزدور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہفتے کی صبح اس نے بھی دم توڑ دیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

کشمیر میں غیر مقامی مزدوروں اور شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعات ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں، جن کے بعد حکومت نے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کیے ہیں۔

حکام کے مطابق ایسے حملوں کا مقصد خوف و ہراس پیدا کرنا اور خطے میں امن و امان کی صورتحال کو متاثر کرنا ہے، جبکہ سیکیورٹی ادارے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں

قومی خبریں سے مزید