موئن جو دڑو کی تاریخ پر نئے انکشافات، مزید تحقیق کے بغیر کئی سوالات کا جواب باقی

موئن جو دڑو کی تاریخ پر نئے انکشافات

، مزید تحقیق کے بغیر کئی سوالات کا جواب باقی

سندھ کے عالمی ثقافتی ورثے موئن جو دڑو کے حوالے سے ماہرینِ آثارِ قدیمہ کا کہنا ہے کہ اس قدیم شہر کے بارے میں کئی اہم سوالات اب بھی حل طلب ہیں۔ ماہرین کے مطابق ماضی میں کھدائی کے بجائے زیادہ توجہ آثار کو محفوظ رکھنے پر دی گئی، جس کے باعث مزید تحقیق کے کئی مواقع محدود ہوگئے۔
سندھ ایکسپلوریشن اینڈ آرکیالوجیکل سوسائٹی اور محکمۂ آثارِ قدیمہ سندھ کی جانب سے منعقدہ بریفنگ میں بتایا گیا کہ حالیہ تحقیق سے موئن جو دڑو کی شہری منصوبہ بندی اور تعمیرات کے بارے میں نئی معلومات سامنے آئی ہیں۔
ماہرین کے مطابق جس تعمیر کو پہلے حفاظتی بند سمجھا جاتا تھا، نئی تحقیق میں اسے ابتدائی ہڑپہ دور کی ایک بڑی کچی اینٹوں سے بنی شہر کی بیرونی دیوار قرار دیا گیا ہے۔
آثارِ قدیمہ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ موئن جو دڑو پر مزید سائنسی تحقیق اور کھدائی سے وادیٔ سندھ کی تہذیب کے عروج، زوال اور شہری نظام کے بارے میں مزید اہم معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید