سوشل میڈیا پر انصافیوں کا لیڈرشپ کو دو ٹوک پیغام،پندرہ اگست کے جلسے میں جانے والوں کو خصوصی ہدایات کیا ہیں ؟

سوشل میڈیا پر انصافیوں کا لیڈرشپ کو دو ٹوک پیغام،پندرہ اگست کے جلسے میں جانے والوں کو خصوصی ہدایات کیا ہیں ؟

تحریک انصاف کے کارکنوں اور حمایتوں نے
5اگست کو پشاور میں ہونے والے متوقع جلسہ کے انعقاد کے پسمنظر میں کہا ہے “ ہمیں فائنل کال خان صاحب کی رہائی کیلئے لائحہ عمل نا ملا تو پھر ہم سے اچھے کی امید نہیں رکھیں ،عوام صرف عمران خان کی رہائی چاہتی ہے اب مزید عوام کو لولی پاپ نا دیا جائے ابھی وقت ہے لائحہ عمل دینا ہے تو جلسہ کرنا نہیں تو عہدے چھوڑیں اور اپنی راہ لیں ، اسی کے ساتھ سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر کہا جارہا ہے
جو جو پشاور سے ہے ٹندے، چپل لے کر ساتھ جائیں تاکہ اگر قیادت کی طرف سے آئندہ کا لائحہ عمل نا ملے تو جلسے میں اپنا فوری ردعمل دیا جاسکے ، یہاں یہ امر دلچسپی سے ہرگز خالی نہیں کے پی کے وزیر اعلی سہیل آفریدی اور کے پی تحریک انصاف کے صدر سینٹر جنید جنہیں تحریک انصاف کے کارکن سچا پکا خان کا ساتھی اور ریاستی اسٹیبلشمنٹ مخالف قرار دیتے تھے اب انہیں بھی سابق وزیر اعلیٰ کے ہی علی امین گنڈہ پور کی طرح غدار اور ریاستی اسٹیبلشمنٹ کا ایجنٹ قرار دیدیا گیا ہے اور الزام لگایا جارہا ہے پارٹی کے عبوری چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت پوری قیادت عمران خان کی اسیری پر خاموشی کی قیمت وصول کرکے عیش کررہی ہے ، سوشل میڈیا پر کارکنوں کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے ، چھبیس نومبر کو اسلام آباد میں پارٹی کارکنوں کے قتل عام جس میں ریاستی سیکورٹی اداروں نے 14 افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا کے خلاف عدالت میں چلنے والے مقدمے کی کسی ایک سماعت پر بھی تحریک انصاف کی قیادت پیش نہیں ہوئ جس کے نتیجے میں عدالت نے مقدمہ ہی خارج کردیا

قومی خبریں سے مزید