پاکستان میں پولیس اور میڈیا کی حماقت بھری پھرتیاں

پاکستان میں پولیس اور میڈیا کی حماقت بھری پھرتیاں
پاکستانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے پتوکی میں دوست نے نوکری کا جھانسہ دے کر دوست کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا اور اس کا گردہ نکال کر فروخت کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

پولیس کے مطابق پتوکی کے رہائشی رحمت کو اس کا دوست رضا 26 جون کو نوکری کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر اغوا کر کے لے گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے راولپنڈی لے جاکر رحمت کو نشہ آور مشروب پلایا اور بےہوشی کی حالت میں اس کا گردہ نکال کر فروخت کردیا۔

پولیس کے مطابق رحمت کے مبینہ اغوا کا مقدمہ اس کے بہنوئی کی مدعیت میں 12 جولائی کو درج ہوا تھا تاہم وہ خود ہی گھر واپس پہنچ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزم رضا کی تلاش جاری ہے، یہاں حیران کن امر یہ ہے کے پاکستانی پولیس نے کسی کے کہنے پر یہ رپورٹ درج کرلی کے ملزم ایک نوجوان دوست کو پہلے اغوا کیا پھر اسے بہیوش کرکے گردہ نکال لیا ، جبکہ عام فرد تو کیا کوئ ماہر ڈاکٹر بھی کسی انسان کا گردہ کسی عام صورت حال میں بہیوشی کی دوا پلا کر نہیں نکال سکتا اور پاکستانی میڈیا نے کس آسانی سے پولیس کی بات مان کر خبر شائع کردی

قومی خبریں سے مزید