میرے ساتھ میرے پورے خاندان کو قید کردیں ، موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ، عمران خان کی ایکس پر نئی پوسٹ
تحریک انصاف کے اسیر چئیرمین عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ پر تازہ ترین پوسٹ میں عمران خان کی طرف سے کہا گیا ہے
“یہ مجھ سمیت میرے خاندان میں سے جس مرضی کو قید کر دیں، میں اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا ۔
اور نہ ہی ان کے آگے جھکوں گا
*عمران خان، اسکے ساتھ ہی عوامی حلقوں میں خان کا سوشل میڈیا پر تازہ ترین پیغام دیکھ کر عوامی حلقوں میں تعجب و حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ایک طرف عمران خان سے انکے وکلا اور خاندان سمیت ہر طرح کی ملاقات پر پابندی ہے دوسری طرف خان کے اکاؤنٹ پر انکے میسج کی پوسٹ ؟ بہرحال یہ معمہ اپنے پہلے دن کی طرح ہی آج بھی حل طلب ہے کے خان کے نام کا آفیشل اکاؤنٹ جیل سے بیٹھ کر کیسے اور کون ہینڈل کرتا ہے اور اگر یہ اکاؤنٹ باہر سے ہینڈل ہوتا ہے تو خان کو میسج ان تک کیسے پہنچتا ہے؟ جبکہ تحریک انصاف کے سوشل میڈیا پر موجود ٹرولر جہاں ایک طرف عمران خان کے پیغام کو بڑے پیمانے پر پھیلا رہے وہیں تحریک انصاف کی مرکزی و صوبائی قیادت سے خان کی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہتے ہیں
چاروں صوبوں کے بزدل صدور و جنرل سیکریٹریز استعفے دو اور عمران خان کی جان چھوڑو
بزدلقیادتپہعلیمہبھاری





