اینکاسٹر میں چوہدری منظور کے اعزاز میں شاندار تقریب
پیپلز پارٹی پاکستان کے سینئر رہنما چوہدری منظور کے اعزاز میں اینکاسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ “لکشمی چوک” میں ایک پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام چوہدری منظور کے دیرینہ دوست اور ہیملٹن کی معروف سماجی شخصیت خالد عزیز نے کیا۔
تقریب میں تقریباً چالیس سے پچاس افراد نے شرکت کی، جن میں وفاقی وزیر اور رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی اور رکنِ پارلیمنٹ رانا محمد اسلم خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ دونوں مہمانوں نے اپنے خطاب میں چوہدری منظور کو کینیڈا آمد پر خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ چوہدری منظور اور ان کی جماعت پاکستان میں مستحکم جمہوریت، عوامی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس موقع پر طباق ریسٹورنٹ مسی ساگا کے مالک حاجی محمد جمیل، لبرل پارٹی کے رہنما ابراہیم دانیال (جنہوں نے تقریب کی میزبانی بھی کی)، صاحبزادہ بینظیر اختر، ارشد خان, ذکاء اللہ نیازی، لیاقت نواز ملک، شاہد بٹ، محمد عامر، نذیر محمد اور الطاف سمیت متعدد سماجی، کاروباری اور سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں مہمانوں نے چوہدری منظور سے ملاقات کی، نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور آخر میں شرکاء کی تواضع پرتکلف عشائیے سے کی گئی









