ہالینڈ نہیں، ہالانڈ کا طوفان! پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل ورلڈ کپ سے باہر، ناروے نے تاریخ رقم کر دی

ہالینڈ نہیں، ہالانڈ کا طوفان! پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل ورلڈ کپ سے باہر، ناروے نے تاریخ رقم کر دی

فٹبال کے عالمی کپ میں ایک بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے، جہاں ناروے نے اپنے سپر اسٹار ایرلنگ ہالانڈ کی شاندار کارکردگی کی بدولت پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن برازیل کو ۲۔۱ سے شکست دے کر پہلی بار عالمی کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ طویل عرصے تک انتہائی سخت اور سنسنی خیز مقابلے میں تبدیل رہا، لیکن فیصلہ کن لمحوں میں ایرلنگ ہالانڈ نے اپنی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے ایک شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کیا، پھر اضافی وقت میں تیز رفتار اور نپی تلی ضرب سے دوسرا گول داغ کر برازیل کی واپسی کی تمام امیدیں ختم کر دیں۔

اس شاندار کارکردگی کے بعد ہالانڈ اس عالمی کپ میں اپنے گولوں کی تعداد سات تک پہنچانے میں کامیاب رہے اور وہ ٹورنامنٹ کے نمایاں ترین گول اسکوررز میں شامل ہو گئے۔

دوسری جانب برازیل، جو چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کے خواب کے ساتھ میدان میں اترا تھا، حیران کن شکست کے بعد عالمی کپ سے باہر ہو گیا۔ فٹبال ماہرین کے مطابق برازیل فیصلہ کن مواقع سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہا، جبکہ ناروے نے دفاعی نظم و ضبط اور جوابی حملوں کی مؤثر حکمت عملی کے ذریعے تاریخی کامیابی اپنے نام کی۔

یہ فتح نہ صرف ناروے کی عالمی فٹبال کی تاریخ کا یادگار باب بن گئی بلکہ اس نے ثابت کر دیا کہ جدید فٹبال میں منظم ٹیم اور غیر معمولی انفرادی صلاحیت کسی بھی بڑی طاقت کو شکست دے سکتی ہے

قومی خبریں سے مزید