ٰسین ملک پر 1990 کے کیس میں الزامات، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا بھارتی حکومت پر سخت ردِعمل
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے بھارت کی جانب سے اپنے قید چیئرمین یٰسین ملک کو 1990 کے ایک قتل کے مقدمے میں نامزد کرنے کے اقدام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
تنظیم کے ترجمان محمد رفیق ڈار کے مطابق بھارتی حکومت کی کوشش ہے کہ یٰسین ملک کو مختلف مقدمات میں ملوث کر کے انہیں سزائے موت دلوانے کی راہ ہموار کی جائے۔
بیان میں کہا گیا کہ پہلے ہی دہشت گردی کی مالی معاونت، بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں کے قتل اور راوبیہ سید کے اغوا جیسے مقدمات زیرِ سماعت ہیں، اور اب 36 سال پرانے سرلا بھٹ قتل کیس کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق یہ مقدمہ اپریل 1990 میں سری نگر کے ایس کے آئی ایم ایس ہسپتال سے ایک نرس کے اغوا اور قتل سے متعلق ہے، تاہم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نے ان الزامات کو مکمل طور پر مسترد کیا ہے





