دوحہ مذاکرات میں پیش رفت کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی، عالمی منڈی دباؤ کا شکار
ایران اور امریکہ کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی اطلاعات کے بعد عالمی تیل مارکیٹ میں قیمتیں گر گئیں۔
قطر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت اور ایران کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے جیسے حساس امور پر پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ آبنائے عالمی تیل کی ترسیل کا ایک انتہائی اہم راستہ ہے، جہاں سے قبل تنازع کے دوران عالمی تیل کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا رہا ہے۔
بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت 73 سینٹ (یعنی 1.02 فیصد) کمی کے بعد 70.84 ڈالر فی بیرل تک آگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ 83 سینٹ (1.21 فیصد) کمی کے بعد 67.75 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوا۔
گزشتہ سیشن میں بھی دونوں بینچ مارکس ایک فیصد سے زیادہ گر کر گزشتہ چار ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق دوحہ میں دو روزہ بات چیت میں بحری تجارت، آبنائے ہرمز کی سکیورٹی اور ایران کے مالی اثاثوں کے معاملے پر تفصیلی گفتگو ہوئی





