افغانی نے فرانس میں خطے کی بیماری پھیلانے کا کام شروع کردیا

فرانس کی ایک عدالت نے ایک 19 سالہ افغان شخص کو بھیڑ اور بکریوں پر جنسی حملہ کرنے کے الزام پر 30 ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔
بی بی سی پشتو نے فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ فرانس کے شہر مارسیل کے نزدیک واقع جانوروں کے ایک شیلٹر ہوم میں پیش آیا۔
گذشتہ پیر کو اس مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے فرانس کے شہر ایکسوں پرووینس کی عدالت نے حکم دیا تھا کہ سزا مکمل ہونے کے بعد مجرم کو ملک بدر کر دیا جائے۔
عدالت نے حکام کو مجرم کا نام جنسی اور پرتشدد جرائم کے مرتکب افراد کی فہرست میں ڈالنے کی بھی ہدایت دی ہے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق بھیڑ بکریوں پر جنسی حملوں کے یہ واقعات رواں سال فروری اور اپریل کے درمیان پیش آئے تھے۔
فرانسیسی اخبار لا نوویل ویل کے مطابق تحقیقات کا آغاز اس وقت ہوا جب جانوروں کے شیلٹر ہوم میں کام کرنے والوں نے کئی جانوروں ک ٹانگیں بندھی دیکھیں اور ان کے جسموں پر زخم بھی تھے۔ بعد ازاں جانوروں کے ڈاکٹر نے بھی جانوروں پر جنسی تشدد کی تصدیق کی تھی۔
شیلٹر ہوم کی مالک کیسینڈرا سورٹینو کا کہنا تھا کہ انھوں نے جانوروں کی ٹانگیں بندھی اور ان کے جنسی اعضا پر زخم دیکھے اور انھیں انتہائی ڈرا ہوا پایا۔
شیلٹر ہوم کے اہلکاروں نے مجرم کی شناخت کے لیے نگرانی کرنے والے کیمرے نصب کر دیے۔

قومی خبریں سے مزید