انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی) کی جانب سے مظفرآباد کے علاقے چہلہ میں مشترکہ ہدفی کارروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا
گرفتار افراد کے قبضے سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے۔
ابتدائی تحقیقات میں ڈیجیٹل آلات اور حساس مواد سے متعلق مشکوک روابط سامنے آئے ہیں
دورانِ تفتیش ایک ملزم کی نشاندہی پر اسلحے کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔
برآمد شدہ اسلحے میں سات خودکار ہتھیار، متعدد دستی بم (گرینیڈ) اور دیگر جنگی سازوسامان شامل ہیں
حساس تنصیبات کے نقشے اور مبینہ حملوں کے منصوبے بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے حساس مقامات سے متعلق دستاویزات اور ریکارڈ بھی حاصل ہوا ہے
دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ساتھ مبینہ رابطوں کے شواہد بھی تحقیقات کا حصہ بن گئے ہیں۔
برآمد شدہ موبائل فونز، لیپ ٹاپس اور دیگر مواد کا فرانزک اور تکنیکی تجزیہ جاری ہے۔
تفتیشی ادارے ممکنہ سہولت کاروں، مالی معاونت کے ذرائع اور وسیع نیٹ ورک کی چھان بین کر رہے ہیں۔
بروقت کارروائی کے ذریعے حساس تنصیبات اور عوامی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطر-ات کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔
ریاستی سلامتی، عوامی نظم و ضبط اور قومی مفادات کے خلاف کسی بھی سرگرمی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔
تحقیقات ہر پہلو سے جاری ہیں





