Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اہم خبریں

خطرناک تصادم! ایران اور امریکا کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد امریکی اڈوں پر حملے

خطرناک تصادم! ایران اور امریکا کے درمیان مشرقِ وسطیٰ میں آگ بھڑک اٹھی، متعدد امریکی اڈوں پر حملے

مشرقِ وسطیٰ ایک بار پھر بڑے پیمانے پر کشیدگی کی لپیٹ میں آ گیا ہے جہاں ایران کے انقلابی گارڈز نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے جوابی کارروائی کے تحت اردن میں موجود امریکی فوجی اڈے اور خلیجی خطے میں کم از کم 21 مختلف اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی دفاعی نظام، ریڈار اور کمانڈ مراکز پر کی گئی کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے۔ امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ کارروائی اس واقعے کے بعد کی گئی جس میں ایک امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر گرایا گیا تھا اور اس کے دو اہلکاروں کو بچا لیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ “جوابی کارروائی انتہائی سخت اور مؤثر ہونی چاہیے”، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی۔

اطلاعات کے مطابق حملوں کی زد میں آنے والے مقامات میں اردن کے علاوہ کویت اور بحرین بھی شامل ہیں، جس نے خلیجی ممالک کی سیکیورٹی صورتحال کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یہ تازہ جھڑپیں اپریل میں ہونے والے فائر بندی معاہدے کے بعد سب سے بڑی اور خطرناک پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں، اور ماہرین کے مطابق یہ صورتحال مکمل جنگ کی طرف بھی جا سکتی ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ کسی بھی سفارتی پیش رفت کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتے ہیں

قومی خبریں سے مزید