اسحاق ڈار نیویارک میں

اسحاق ڈار نیویارک میں

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 26 سے 28 مئی تک نیویارک میں قیام کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے، اجلاس کا موضوع عالمی امن و سلامتی اور اقوام متحدہ کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس چین کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید