صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑی ٹیک کمپنیوں کو خبردار کر دیا

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں ایک تقریب کے دوران بڑی ٹیک کمپنیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارت اور چین جیسے ممالک میں ملازمتیں دینے کے بجائے امریکا کے اندر ہی روزگار کے مواقع پیدا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں ملک کی آزادی کے فوائد تو حاصل کرتی ہیں لیکن سرمایہ کاری اور نوکریاں بیرون ملک منتقل کر دیتی ہیں، جبکہ امریکی عوام کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

اسی تقریب میں ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت سے متعلق تین اہم فیصلوں کا اعلان بھی کیا، جن کا مقصد امریکا کو اے آئی ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر آگے لانا ہے۔ ان فیصلوں میں ایسی اے آئی تیار کرنے پر زور دیا گیا ہے جو غیر جانبدار ہو اور صرف امریکی مفادات کو مدنظر رکھے۔

قومی خبریں سے مزید