امریکن پاکستانی ڈاکٹرز کی ایسوسی ایشن ’’اپنا‘‘کے سالانہ سمر کنونشن کے گالا ڈنر میں پاکستان کے ممتاز سنگر عاطف اسلم پرفارم کریں گے جن کا ویزا امریکی وقت کے مطابق گزشتہ رات 3 بجے امریکی سفارت خانے سے جاری کیا گیا ہے جب کہ کنونشن میں مدعو کی جانے والی ایک برازیلین گلوکارہ کو ویزا نہ ملنے کے باعث اب پاکستان کی ممتاز گلوکارہ صنم ماروی پروگرام کا حصہ ہوں گی۔
اپنا کے مستند ذرائع کے مطابق اپنا کنونشن میں پہلی بار یورپ کے بعض ڈانس گروپ بھی شرکت کررہے ہیں۔ کنونش کا آغاز آج 9 جولائی 2025 سے ہورہا ہے جو 13 جولائی اتوار تک جاری رہے گا۔ کنونشن میں بدھ کی شام سے ہفتے کی رات تک لگاتار ہونے والے میوزیکل پروگراموں میں عارف لوہار، میشا شفیع اور عاطف اسلم سمیت کئی نامور سنگرز اور اداکار پرفارم کریں گے۔
گالا ڈنر میں 2700 افراد مدعو ہیں اور تمام ٹکٹ وقت سے پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں۔





