باراک اوباما نے اپنے مشہور ٹین سوٹ اسکینڈل کا الزام لیری ڈیوڈ پر ڈال دیا
باراک اوباما نے اپنے مشہور ٹین سوٹ اسکینڈل کا الزام لیری ڈیوڈ پر ڈال دیا
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے دور صدارت کے ایک ایسے واقعے پر مزاحیہ انداز میں دوبارہ بات کی ہے جو آج کے سیاسی ماحول میں شاید معمولی دکھائی دے، لیکن 11 سال پہلے اس نے امریکی میڈیا اور سیاست میں خاصی ہلچل مچا دی تھی،اوباما نے کامیڈین لیری ڈیوڈ کو اپنے مشہور ٹین رنگ کے سوٹ کے تنازع کا ذمہ دار قرار دیا ہے
یہ واقعہ 2014 میں پیش آیا تھا جب اوباما نے وائٹ ہاؤس میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ٹین رنگ کا سوٹ پہن لیا تھا،اس وقت امریکہ میں سیاسی اور عالمی سطح پر کئی اہم مسائل زیر بحث تھے، لیکن صدر کے لباس نے اچانک میڈیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی
اوباما کے لباس کو بعض ناقدین نے صدر کے منصب اور بریفنگ کے موضوع کی سنجیدگی کے مقابلے میں حد سے زیادہ غیر رسمی قرار دیا،اس معاملے پر کئی دن تک امریکی میڈیا میں بحث ہوتی رہی تھی ، ایک معمولی سا لباس کا انتخاب سیاسی تنازع بن گیا اور اوباما کے دور صدارت کے یادگار واقعات میں شامل ہوگیا،
اب 11 سال بعد یہ واقعہ ایک بار پھر موضوع بحث بن گیا ہے،اوباما نے کامیڈی سیریز لائف، لیری اینڈ دی پرسوٹ آف انہیپینس کے سیزن کے آخری حصے میں شرکت کی ہے، جہاں اس واقعے کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا گیا ہے
پروگرام میں اوباما نے اس تنازع کا ذمہ دار لیری ڈیوڈ کو قرار دیا،یہ دراصل اس کامیڈی سیریز کے انداز کا حصہ ہے، جہاں حقیقی شخصیات اور معروف واقعات کو مزاحیہ اور غیر متوقع انداز میں دوبارہ تخلیق کیا جاتا ہے
ٹین سوٹ کا یہ واقعہ آج کی نظر سے تقریباً ناقابل یقین محسوس ہوتا ہے،امریکی سیاست میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران تنازعات کی شدت اور نوعیت اس قدر بدل چکی ہے کہ صدر کے لباس پر ہونے والی وہ بحث اب ایک مختلف دور کی یاد معلوم ہوتی ہے
اس وقت تاہم صورتحال مختلف تھی،اوباما کے لباس کو بعض حلقوں نے صدر کے منصب کی سنجیدگی کے خلاف قرار دیا تھا ، اور یہ معاملہ کئی دن تک قومی گفتگو کا حصہ بنا رہا، بعد میں یہی واقعہ اوباما کے دور صدارت کی ان یادگار سیاسی اور ثقافتی علامتوں میں شامل ہوگیا جنہیں امریکی سیاست کے ایک نسبتاً کم ہنگامہ خیز دور کی نمائندگی کے طور پر یاد کیا جاتا ہے
اب کامیڈی کے ذریعے اس واقعے کو دوبارہ زندہ کرنا اس بات کی یاد دہانی بھی ہے کہ امریکی سیاسی تاریخ میں کبھی کبھی معمولی دکھائی دینے والے واقعات بھی عوامی یادداشت میں غیر معمولی جگہ بنا لیتے ہیں،اوباما اور لیری ڈیوڈ کی یہ مزاحیہ پیشکش اسی پرانی کہانی کو ایک نئے انداز میں سامنے لاتی ہے


