Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانہنگو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک

ٹرینڈنگ

ہنگو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک

ہنگو میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، کیپٹن شہید، 7 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک کیپٹن شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
کارروائی کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کیپٹن حمزہ اکرم نے جامِ شہادت نوش کیا۔ سکیورٹی فورسز نے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا۔
علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے

مزید پڑھیں