Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانآٹو سیکٹر کا وزیراعظم سے فوری مداخلت کا مطالبہ، نئی آٹو پالیسی...

ٹرینڈنگ

آٹو سیکٹر کا وزیراعظم سے فوری مداخلت کا مطالبہ، نئی آٹو پالیسی پر شدید تحفظات

آٹو سیکٹر کا وزیراعظم سے فوری مداخلت کا مطالبہ، نئی آٹو پالیسی پر شدید تحفظات

۔
اسلام آباد: پاکستان کی آٹو انڈسٹری نے نئی آٹو پالیسی سے متعلق خدشات کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر مقامی صنعت کے تحفظ اور فروغ کو یقینی نہ بنایا گیا تو اربوں روپے کی سرمایہ کاری، روزگار اور مقامی مینوفیکچرنگ شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
آٹو سیکٹر کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی میں درآمدی گاڑیوں کے لیے مجوزہ نرمی اور بعض ٹیرف تبدیلیاں مقامی صنعت کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ ان کے مطابق گزشتہ کئی برسوں میں مقامی مینوفیکچررز اور آٹو پارٹس ساز اداروں نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے، جس کے تحفظ کے لیے ایسی پالیسی ناگزیر ہے جو مقامی پیداوار اور صنعتی ترقی کی حوصلہ افزائی کرے۔
صنعتی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ نئی آٹو پالیسی تشکیل دیتے وقت تمام متعلقہ فریقوں سے مشاورت کی جائے تاکہ ایک متوازن فریم ورک سامنے آئے جو صارفین کے مفادات کے ساتھ ساتھ مقامی صنعت، روزگار اور سرمایہ کاری کا بھی تحفظ کر سکے۔ ان کا مؤقف ہے کہ غیر متوازن درآمدی پالیسی مقامی اسمبلی پلانٹس اور آٹو پارٹس انڈسٹری کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
آٹو انڈسٹری نے وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ خود اس معاملے کا نوٹس لیں اور متعلقہ وزارتوں کو ایسی پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت دیں جو پاکستان میں آٹو مینوفیکچرنگ، مقامی ویلیو ایڈیشن، برآمدات اور نئی سرمایہ کاری کو فروغ دے۔ صنعت کا کہنا ہے کہ واضح اور مستحکم پالیسی ہی اس شعبے کی طویل مدتی ترقی اور ملکی معیشت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

مزید پڑھیں