میانوالی: کھیلنے کی غرض سے گاڑی میں گھسنے والے 4 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق
میانوالی: کھیلنے کی غرض سے گاڑی میں گھسنے والے 4 بچے دم گھٹنے سے جاں بحق
میانوالی میں تین بچیاں اور ایک بچہ کار میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے، چاروں بچوں کی عمریں چار سے چھ سال کے درمیان بتای جاتی ہیں ، جبکہ بچوں کے باہر کھیلنے کے دوران ٹمپریچر اننچاس ڈگری تھا اور گاڑی کھلی فضا میں کھڑی ہونے کے باعث گرمی سے جل رہی تھی
پولیس کے مطابق یہ واقعہ میانوالی کے علاقے کھگلانوالہ میں گزشتہ شام پیش آیا
پولیس نے کہا کہ بچےکھیلتے ہوئےکار میں داخل ہوئے اورکارکا دروازہ لاک ہوگیا جس کے بعد بچوں کا دم گھٹ گیا۔


