Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںجنوبی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، شاپنگ مال منہدم ہونے سے...

ٹرینڈنگ

جنوبی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، شاپنگ مال منہدم ہونے سے ہلاکتوں کا خدشہ، درجنوں افراد لاپتہ

جنوبی جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، شاپنگ مال منہدم ہونے سے ہلاکتوں کا خدشہ، درجنوں افراد لاپتہ

جنوبی جاپان کے صوبہ کوماموتو میں منگل کو آنے والے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، بجلی کا نظام متاثر ہوگیا، سڑکیں ٹوٹ گئیں اور ایک شاپنگ مال کے جزوی طور پر منہدم ہونے کے بعد متعدد افراد کے دب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد حکام کے مطابق شاپنگ مال کے تقریباً 20 سے 30 کارکنوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا، جبکہ کئی دیگر افراد ملبے کے اندر پھنسے ہوئے ہیں۔ اسپتالوں نے درجنوں زخمیوں کے پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

ایک فیکٹری میں چمنی گرنے کے واقعے کے بعد بھی کئی افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زلزلے کے باعث ہزاروں گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی، اہم شاہراہوں کو نقصان پہنچا اور ریل و فضائی سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

جاپانی وزیرِ اعظم سانائے تاکائچی نے ٹوکیو میں اپنے دفتر سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکام نقصان کی مکمل شدت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقہ ماضی میں بھی تباہ کن زلزلے کا سامنا کر چکا ہے۔

حکام نے امدادی کارروائیاں تیز کر دی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملبے میں پھنسے افراد کی تلاش کے دوران مزید ہلاکتوں کا انکشاف ہو سکتا ہے۔ جاپان، جو دنیا کے سب سے زیادہ زلزلہ زدہ ممالک میں شامل ہے، ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے جدید امدادی نظام اور سخت تعمیراتی قوانین رکھتا ہے

مزید پڑھیں