Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستانمحسن نقوی کا دورۂ دوحہ، پاکستان اور قطر کے درمیان سکیورٹی تعاون...

ٹرینڈنگ

محسن نقوی کا دورۂ دوحہ، پاکستان اور قطر کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

محسن نقوی کا دورۂ دوحہ،

پاکستان اور قطر کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اپنے قطری ہم منصب شیخ خلیفہ بن حمد بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور قطر نے سکیورٹی کے شعبے میں جاری تعاون کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے طریقوں پر بات چیت کی۔ دونوں وزرا نے علاقائی صورتحال اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے متعلق امور بھی زیرِ بحث لائے۔
یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث علاقائی ممالک سفارتی اور سکیورٹی رابطوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ پاکستان اور قطر کے درمیان خطے میں امن و استحکام کے لیے رابطے اور سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔
دوسری جانب مجلس وحدتِ مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان کشیدگی ختم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں