Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے سزا معطلی کی درخواستوں کی جلد...

ٹرینڈنگ

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے سزا معطلی کی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ نے سزا معطلی کی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد: وکلا ایمان زینب مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے متنازع سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق پیکا (PECA) مقدمے میں اپنی سزا معطل کرنے کی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواستیں دائر کر دی ہیں۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی سزا معطلی کی درخواستیں ابتدا میں 24 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر تھیں، تاہم استغاثہ نے یہ اعتراض اٹھایا کہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ اعتراض مسترد کرتے ہوئے درخواستوں کو قابلِ سماعت قرار دے دیا، جس کے بعد اب ان کی میرٹ پر جلد سماعت کی جائے۔
درخواستیں سینئر وکیل فیصل صدیقی اور وکیل زینب جنجوعہ کے ذریعے دائر کی گئی ہیں، جن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سزا معطلی کی درخواستوں کو 27 جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ مقدمے میں مزید تاخیر نہ ہو۔
یہ درخواستیں ان اپیلوں کے سلسلے میں دائر کی گئی ہیں جو دونوں وکلا نے اپنی سزا کے خلاف دائر کر رکھی ہیں۔ یاد رہے کہ 24 جنوری 2026 کو اسلام آباد کی ایک سیشن عدالت نے متنازع سوشل میڈیا پوسٹس کے مقدمے میں دونوں وکلا کو پیکا کی مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 17 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

مزید پڑھیں