Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومپاکستاناسلام آباد ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس کے خلاف میزان بینک کی...

ٹرینڈنگ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس کے خلاف میزان بینک کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس کے خلاف میزان بینک کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے میزان بینک کی جانب سے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 4C (سپر ٹیکس) کے خلاف دائر آئینی درخواست مسترد کرتے ہوئے تقریباً 11 ارب روپے کے ٹیکس تنازع میں حکومت کے مؤقف کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ پارلیمنٹ کو سپر ٹیکس عائد کرنے کا آئینی اختیار حاصل ہے۔
بینک کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سپر ٹیکس غیر آئینی، امتیازی اور دوہرا ٹیکس عائد کرنے کے مترادف ہے، کیونکہ جس آمدنی پر پہلے ہی انکم ٹیکس ادا کیا جا چکا ہو، اس پر دوبارہ سپر ٹیکس لگایا جا رہا ہے۔ مزید یہ بھی استدلال کیا گیا کہ اسلامی مالیاتی معاہدوں سے حاصل ہونے والی آمدنی پر ماضی سے سپر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے۔
وفاقی حکومت اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ بینک پہلے ہی متعلقہ اپیلٹ فورم سے رجوع کر چکا تھا، اس لیے آئینی درخواست قابلِ سماعت نہیں۔ حکومت نے یہ بھی کہا کہ ٹیکس کی جانچ پڑتال کراچی میں ہوئی تھی، لہٰذا اسلام آباد ہائی کورٹ کو اس معاملے پر دائرۂ اختیار حاصل نہیں۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سپر ٹیکس کی ذمہ داری کا تعین متعلقہ ٹیکس سال میں حاصل ہونے والی آمدنی کی بنیاد پر ہوتا ہے، نہ کہ مالیاتی معاہدے کی تاریخ پر۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ قانون روایتی اور اسلامی بینکوں میں کوئی امتیاز نہیں کرتا، اس لیے سپر ٹیکس کا اطلاق آئین کے خلاف نہیں ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ عدالت نے پہلے جاری کیے گئے عبوری حکمِ امتناع بھی ختم کر دیے۔

مزید پڑھیں