سیئٹل کے فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی
سیئٹل کے فوڈ فیسٹیول میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک، 4 زخمی
امریکی ریاست واشنگٹن کے شہر سیئٹل میں اتوار کی شام “بائٹ آف سیئٹل” فوڈ فیسٹیول کے دوران ہونے والی فائرنگ میں 3 افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔
سیئٹل پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شام تقریباً 6 بجے سیئٹل سینٹر کے قریب 200 بلاک تھامس اسٹریٹ میں پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حفاظتی اقدامات کے تحت متعدد افراد کو سیئٹل آرمری میں منتقل کر دیا گیا۔
سیئٹل فائر ڈیپارٹمنٹ کی ترجمان گریس نونیز کے مطابق امدادی اہلکاروں نے دو شدید زخمی افراد کی جان بچانے کی کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور دونوں کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ بعد ازاں ایک اور زخمی بھی دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 3 ہو گئی۔
حکام کے مطابق فائرنگ میں 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ تاحال کسی مشتبہ شخص کی گرفتاری یا فائرنگ کے محرکات کے بارے میں کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا


