Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ہومبین الاقوامی خبریںہیملٹن میں فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق، پولیس نے قتل کی تحقیقات...

ٹرینڈنگ

ہیملٹن میں فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق، پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کر دیں

ہیملٹن میں فائرنگ، دو نوجوان جاں بحق، پولیس نے قتل کی تحقیقات شروع کر دیں

ہیملٹن (اونٹاریو): کینیڈا کے شہر ہیملٹن میں بدھ کی علی الصبح ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسٹونی کریک کے علاقے کینڈل ووڈ ڈرائیو پر پیش آیا، جہاں فائرنگ کی اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے اور دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 18 سالہ عبدالمالک شبلی اور 16 سالہ عفیف بنافیف کے نام سے کی ہے، دونوں ہی ہیملٹن کے رہائشی تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ یہ فائرنگ مشرقی ہیملٹن میں اس سے قبل پیش آنے والے بیئر اسپرے کے ایک واقعے کے ردِعمل میں کی گئی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ کم از کم چھ افراد موقع پر موجود تھے اور دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس نے علاقے کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس رات ایک بجے سے صبح چار بجے کے درمیان کی نگرانی کی ویڈیو یا واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ فوری طور پر پولیس سے رابطہ کرے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ متاثرہ خاندانوں نے اپنی نجی زندگی کے احترام کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں