Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

موٹر سائیکل پر بیٹھے شخص کا ناقابلِ یقین کیچ، دنیا بھر میں دھوم مچ گئی

موٹر سائیکل پر بیٹھے شخص کا ناقابلِ یقین کیچ، دنیا بھر میں دھوم مچ گئی

سوات: کرکٹ کی تاریخ میں بعض کیچ ایسے ہوتے ہیں جو برسوں یاد رکھے جاتے ہیں، لیکن پاکستان کے سوات میں ایک عام شہری نے چلتی موٹر سائیکل پر بیٹھے بیٹھے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے جس نے دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا
سوات پریمیئر لیگ کے دوران سوات اسٹرائیکرز اور جی کے آر دیر کے میچ میں بلے باز ابرار لالا نے چھکا لگایا تو گیند گراؤنڈ سے باہر سڑک پر جا پہنچی,اسی وقت وہاں سے گزرنے والی موٹر سائیکل پر پچھلی نشست پر بیٹھے مہران خان نے ایک ہاتھ سے گیند ہوا میں ہی پکڑ لی،موٹر سائیکل مسلسل چل رہی تھی اور انہوں نے نہ اترنے کی ضرورت محسوس کی اور نہ ہی گاڑی رکوائی
مہران خان کے مطابق انہوں نے اپنے دوست کو پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ سر جھکا لے، وہ گیند پکڑنے والے ہیں،تاہم انہیں خود بھی یقین نہیں تھا کہ وہ کامیاب ہو جائیں گے،وہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ملازم اور کرکٹ کے شوقین ہیں،منتظمین نے انہیں اس غیر معمولی کارنامے پر 10 ہزار روپے انعام بھی دیا
یہ واقعہ کرکٹ کے ماضی کے چند یادگار تماشائی کیچز کی یاد تازہ کرتا ہے،1987 میں آسٹریلیا میں ایک کیمرہ مین نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر ایان بوتھم کا چھکا سگریٹ منہ میں رکھے ہوئے پکڑ لیا تھا،2014 میں نیوزی لینڈ کے اینڈریو میک کلوک نے ڈھلوان پر پھسلتے ہوئے ایک ہاتھ سے کیچ پکڑا اور 5 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر انعام حاصل کیا،2018 میں ڈنیڈن میں ایک تماشائی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے میچ کے دوران شاندار کیچ پکڑ کر 50 ہزار نیوزی لینڈ ڈالر کا انعام جیتا تھا
تاہم سوات کا واقعہ ان سب سے منفرد ہے کیونکہ یہاں کیچ لینے والا شخص نہ میدان میں تھا، نہ اسٹیڈیم میں تماشائی کی حیثیت سے موجود تھا بلکہ چلتی موٹر سائیکل پر سوار ایک راہ گیر تھا،چند سیکنڈ کی اس ویڈیو نے مہران خان کو بین الاقوامی شہرت دلا دی ہے

قومی خبریں سے مزید