Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

رانا ثنا اللہ کی سیاسی چوٹوں نے محسن نقوی کو چین سے رہنے نہ دیا اور بولنے پر مجبور کر ہی دیا،رانا جی کا کمال ہے بچے بچے کو بتادیا اسٹیبلشمنٹ ملک کس بیدردی اور کس کے ہاتھوں تباہ کررہی

رانا ثنا اللہ کی سیاسی چوٹوں نے محسن نقوی کو چین سے رہنے نہ دیا اور بولنے پر مجبور کر ہی دیا،رانا جی کا کمال ہے بچے بچے کو بتادیا اسٹیبلشمنٹ ملک کس بیدردی اور کس کے ہاتھوں تباہ کررہی

نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے،دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو سخت جواب دیتے ہوئے اپنے اپنے مؤقف کا دفاع کیا، تاہم اس تنازعے نے حکومتی حلقوں میں اختلافات اور نئے صوبوں کے معاملے پر بڑھتی کشیدگی کو نمایاں کردیا ہے
محسن نقوی نے ایک ٹیلی ویژن سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک وزیر آج کل روز ٹی وی پر آنے کے لیے ان پر تبصرے کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے وہ اس وزیر کے تبصرے صبر سے سن رہے ہیں، لیکن جس دن انہوں نے جواب دیا، وہ وزیر منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی کے مطابق جن کاروباری شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، وہ پاکستان کے معزز شہری ہیں، مختلف شہروں کے چیمبرز آف کامرس کے صدور اور عہدیدار ہیں اور ملک کے بڑے ٹیکس دہندگان میں شمار ہوتے ہیں،انہوں نے سوال کیا کہ اگر یہ کاروباری شخصیات اتنی ہی بری ہیں تو سیاسی جماعتیں ہر انتخابات میں پارٹی فنڈ کے نام پر ان سے اربوں روپے کیوں وصول کرتی ہیں؟
دوسری جانب رانا ثناء اللہ نے محسن نقوی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی ذات پر کبھی تبصرہ نہیں کریں گے،پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں کہ ان کی ذات پر تبصرے کیے جائیں؟ تاہم بطور سیاسی کارکن اور کولیگ ان کی کارکردگی پر بات کرنا ان کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ محسن نقوی کو وزیر داخلہ کہہ کر مخاطب کرتے رہے ہیں، کبھی چیئرمین پی سی بی کہہ کر نہیں پکارا
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہیں دھمکیوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، فیصلے اب پارلیمنٹ میں ہوں گے اور اگر کسی کے پاس دلیل ہے تو اسے جذباتی ردعمل دینے کے بجائے دلیل سے بات کرنی چاہیے،انہوں نے محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کا معاملہ غلط انداز میں نمٹانے کے باعث متنازعہ بنا دیا گیا ہے اور انہیں اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، نہ کہ ناراض ہو کر ردعمل دینا چاہیے
نئے صوبوں کی تشکیل کے حوالے سے محسن نقوی کی مداخلت اور ان کے بیانات نے سیاسی حلقوں میں پہلے ہی بحث کو جنم دیا ہوا ہے،رانا ثناء اللہ کے سخت ردعمل سے یہ تنازع اب محض انتظامی تقسیم یا صوبوں کی تشکیل تک محدود نہیں رہا بلکہ حکومتی شخصیات کے درمیان اختلافات بھی کھل کر سامنے آنے لگے ہیں، ملک کے سیاسی تجزیہ نگاروں کی رائے میں رانا ثنا اللہ جس خوبصورتی اور سیاسی انداز میں پوری قوم کو بتا رہے ہیں محسن نقوی وفاقی کابینہ کی سب سے ناپسندیدہ شخصیت ہیں اور اوپر سے نازل کیے گئے ہیں ، اور محسن نقوی کو رانا ثنا اللہ کا یہ پروپیگنڈہ برسنے پر مجبور کرگیا ہے ، ملکی تجزیہ نگاروں کا یہ بھی کہنا ہے ، اسٹیبلشمنٹ جس بھونڈے طریقے سے محسن نقوی کے ذریعے اہم فیصلے قوم پر تھوپ رہی ہے اس کا نقصان قوم کو جو ہورہا ہے وہ اپنی جگہ مگر اسٹیبلشمنٹ کی ساکھ بھی روز بروز گرتی جارہی ہے ، یہ تجزیہ نگار کہتے ہیں ملک کے بچے بچے کو پتہ ہے پاکستانی وزیراعظم سے زیادہ طاقت ور محسن نقوی ہے جو اس نظام کو چلا رہے ہیں اور نظام چلنے کا انداز طریقہ اور نتیجہ یہ ظاہر کرنے کے لیے کافی ہے محسن نقوی کتنے باصلاحیت ہیں

قومی خبریں سے مزید