ششی تھرور نے مودی کی بھارتی صنعتکاروں پر تنقید کی حمایت کردی، مگر بدعنوانی کے خلاف حکومتی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے
بھارتی کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے وزیراعظم نریندر مودی کی اس تنقید کی حمایت کی ہے جس میں انہوں نے کمپنیوں پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے میں ناکام رہی ہیں،تاہم تھرور نے حکومتی ضابطوں اور بدعنوانی کے معاملے پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ حکومت کی اپنی کارکردگی کو بھی اسی معیار پر پرکھنا چاہیے
ششی تھرور نے گریجویشن مکمل کرنے والے نوجوانوں کے لیے روزگار کے محدود امکانات کو بھی تشویش ناک قرار دیا،ان کا مؤقف تھا کہ جب نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے باوجود ملازمتوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں تو اس مسئلے کی ذمہ داری صرف نجی شعبے پر نہیں ڈالی جا سکتی، حکومت کو بھی اپنے کردار اور پالیسیوں کا جائزہ لینا ہوگا






