Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

جنوبی کوریا میں اہم کابینہ تبدیلیاں، پہلی خاتون انٹیلی جنس چیف نامزد، امریکہ سے کشیدہ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش

جنوبی کوریا میں اہم کابینہ تبدیلیاں، پہلی خاتون انٹیلی جنس چیف نامزد، امریکہ سے کشیدہ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے پیر کو قومی سلامتی سے متعلق تین اہم عہدوں پر تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے نئے وزیر خارجہ، وزیر برائے اتحاد اور قومی انٹیلی جنس سروس کے سربراہ نامزد کر دیے،اس اقدام کا مقصد امریکہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات بہتر بنانا اور شمالی کوریا کے ساتھ معاملات کو سنبھالنا بتایا جا رہا ہے
صدر لی نے سابق وزیر انصاف کانگ کم سل کو نیشنل انٹیلی جنس سروس (این آئی ایس) کی نئی سربراہ نامزد کیا ہے،پارلیمانی اور دیگر ضروری منظوریوں کے بعد وہ جنوبی کوریا کی پہلی خاتون انٹیلی جنس چیف بن سکتی ہیں
صدر نے تجربہ کار سفارت کار اور موجودہ نائب قومی سلامتی مشیر لِم وونگ سون کو وزیر خارجہ نامزد کیا ہے، جبکہ سابق رکن پارلیمنٹ ہونگ اِک پیو کو وزیر برائے اتحاد مقرر کرنے کی تجویز دی ہے،یہ وزارت شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات اور مذاکرات سے متعلق امور دیکھتی ہے
تینوں نامزد شخصیات کو ایسے وقت میں اہم ذمہ داریاں سنبھالنی ہوں گی جب جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور سیئول کو اپنے سب سے اہم سکیورٹی اتحادی امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بھی مشکلات کا سامنا ہے،ان اختلافات میں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور خارجہ پالیسی کے معاملات شامل ہیں
رپورٹ کے مطابق صدر لی کی جانب سے اپنے قریب سمجھی جانے والی شخصیات کو اہم عہدوں کے لیے نامزد کرنا اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی سے متعلق فیصلوں کو زیادہ مرکزی انداز میں آگے بڑھانا چاہتے ہیں،تاہم تینوں نامزدگیوں کی حتمی منظوری کے بعد ہی نئے عہدیدار باضابطہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں گے

قومی خبریں سے مزید