Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ڈیموکریٹس کا گول : اگلی کانگریس میں مصنوعی ذہانت سے صحت، روزگار اور زراعت کے شعبوں میں بہتری لانے پر توجہ ہوگی

ڈیموکریٹس کا گول : اگلی کانگریس میں مصنوعی ذہانت سے صحت، روزگار اور زراعت کے شعبوں میں بہتری لانے پر توجہ ہوگی

لاس اینجلس: ڈیموکریٹک رکن کانگریس بریڈ شنائیڈر نے کہا ہے کہ نئی کانگریس میں مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے صحت کی سہولتوں، روزگار کے مواقع اور زراعت کی پیداوار بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی،ان کے مطابق امریکہ کو ایک طرف مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے اپنے شہریوں اور قومی مفادات کا تحفظ کرنا ہوگا اور دوسری طرف یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ امریکی کمپنیاں اور ٹیکنالوجی اس شعبے میں عالمی قیادت برقرار رکھیں
شنائیڈر نے نیوز نیشن کے پروگرام ’’دی ہل سنڈے‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس کا آئندہ کانگریس کے لیے ایجنڈا عوام کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور مہنگائی کے مسائل سے نمٹنے پر بھی مرکوز ہونا چاہیے، تاکہ لوگوں کے لیے روزمرہ اخراجات پورے کرنا آسان ہو سکے،ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ امریکہ کو جدید ترین ٹیکنالوجی میں اپنی برتری بھی برقرار رکھنی ہوگی
انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کو امریکی شہریوں کی صحت کی دیکھ بھال بہتر بنانے، معاشی مواقع اور ملازمتوں میں اضافہ کرنے اور خوراک کی پیداوار و زرعی شعبے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے،شنائیڈر کے مطابق یہ تمام شعبے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور نئی کانگریس میں ڈیموکریٹس کی توجہ انہی ترجیحات پر ہوگی
بریڈ شنائیڈر الینوائے سے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ہیں اور نیو ڈیموکریٹ کولیشن کی قیادت کرتے ہیں، جو ڈیموکریٹک پارٹی کا مرکز مائل گروپ ہے،رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس نے اتوار کو ایوانِ نمائندگان میں گزشتہ تین دہائیوں کے دوران اپنی سب سے بڑی برتری حاصل کی، جبکہ متعدد ارکان نے ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں کی سرگرمیوں اور اثرورسوخ کی مزید سخت نگرانی کا عندیہ دیا ہے

قومی خبریں سے مزید