ڈیموکریٹس کی کانگریس میں ایک اور تاریخی فتح، ورجینیا فاکس کو بھی شکست
دیدی
ڈیموکریٹس نے وسط مدتی انتخابات میں شاندار واپسی کرتے ہوئے امریکی ایوان نمائندگان میں 1992 کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت کی سب سے بڑی اکثریت حاصل کرلی ہے،اس کامیابی سے واشنگٹن میں طاقت کا توازن تبدیل ہو جائے گا اور ریپبلکن پارٹی ایوان میں اپنی سیاسی گرفت کھو بیٹھے گی
یہ تاریخی کامیابی شمالی کیرولائنا سے ڈیموکریٹک امیدوار چک ہبارڈ (Chuck Hubbard) کی کامیابی کے بعد یقینی ہوئی، جنہوں نے طویل عرصے کے بعد ریپبلکن رکن کانگریس ورجینیا فاکس (Virginia Foxx) کو شکست دے دی،فاکس ایوان کی طاقتور رولز کمیٹی کی چیئرپرسن رہ چکی ہیں، جو ایوان میں قانون سازی کے لیے پیش کیے جانے والے بلوں اور ان پر ووٹنگ کے طریقہ کار کا تعین کرتی ہے
ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے مطابق، انتخابی نتائج کی مزید گنتی اور اعلان جاری رہنے کے باوجود ڈیموکریٹس اب تک کم از کم 258 نشستیں حاصل کرچکے ہیں، جبکہ ریپبلکنز کی نشستیں 173 تک محدود رہ گئی ہیں،ڈیموکریٹس نے اب تک 44 نشستیں ریپبلکنز سے چھینی ہیں، جس سے ان کی اکثریت گزشتہ تین دہائیوں سے زیادہ عرصے میں سب سے بڑی بن گئی ہے
مینیسوٹا اور ٹینیسی میں چار نشستوں کے نتائج ابھی حتمی نہیں ہوئے، جبکہ لوزیانا میں دسمبر میں دو نشستوں پر دوبارہ انتخابات ہونے ہیں،ان نتائج کے بعد ڈیموکریٹس کی اکثریت مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن قیادت کے لیے کانگریس میں قانون سازی اور سیاسی فیصلوں پر اثرانداز ہونا مزید مشکل ہو جائے گا






