Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

بالآخر بلی تھیلے سے باہر آگئیمعدنی دولت کی پالیسی بھی فوجی قیادت کے زیرِ اثر؟ فیلڈ مارشل نے مان لیا ارتھ منرلز فوج کے کنٹرول میں ہیں

بالآخر بلی تھیلے سے باہر آگئی معدنی دولت کی پالیسی بھی فوجی قیادت کے زیرِ اثر؟ فیلڈ مارشل نے مان لیا ارتھ منرلز فوج کے کنٹرول میں ہیں اسلام آباد: پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش، پیداوار، ریفائننگ، مینوفیکچرنگ اور عالمی منڈیوں میں ان کی فروخت کے حوالے سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ خطاب نے ریاستی اداروں کے آئینی اور انتظامی اختیارات کی تقسیم سے متعلق ایک اہم سوال کو دوبارہ نمایاں کر دیا ہے،سوال یہ نہیں کہ پاکستان کی معدنی دولت کو ترقی دینی چاہیے یا نہیں، بلکہ یہ ہے کہ ملک کی معدنی معیشت کی پالیسی، صنعتی حکمت عملی اور پیداواری اہداف طے کرنا کس ادارے کی ذمہ داری ہے اور فوجی قیادت اس عمل میں کس حد تک شریک ہونی چاہیے؟اسلام آباد میں جاری پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ایک اجتماعی قومی مقصد ہے،ان کے مطابق پاکستان کو صرف خام معدنیات برآمد کرنے کے بجائے ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ سمیت پوری ویلیو چین قائم کرنا ہوگی،انہوں نے طویل مدتی سرمایہ کاری، مقامی آبادیوں کو معدنی ترقی کے ثمرات پہنچانے اور کان کنی کے منصوبوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے پر بھی زور دیابظاہر ان تجاویز میں کوئی اختلاف نہیں کہ پاکستان کو خام مال کی برآمد کے بجائے اپنی صنعتی صلاحیت بڑھانی چاہیے، لیکن ایک فوجی سربراہ کی جانب سے ملک کی معدنی معیشت کے پیداواری مستقبل، صنعتی ترقی اور سرمایہ کاری کی سمت پر اس سطح پر اظہارِ خیال ایک وسیع تر ادارہ جاتی بحث کا تقاضا کرتا ہےدنیا کی بڑی معدنی معیشتوں کا جائزہ لیا جائے تو وہاں قدرتی وسائل کی ترقی کے لیے واضح حکومتی اور ادارہ جاتی ڈھانچے موجود ہیں،امریکہ میں معدنی پالیسی، جیولوجیکل سروے، سرمایہ کاری، پیداوار اور صنعتی ترقی کی ذمہ داریاں محکمہ داخلہ، محکمہ توانائی، محکمہ تجارت اور متعلقہ سول اداروں کے درمیان تقسیم ہیں،محکمہ دفاع کو بھی اہم معدنیات کی فراہمی اور جنگی ضروریات کے لیے ذخائر برقرار رکھنے میں کردار دیا گیا ہے، لیکن فوجی سربراہ ملک کی مجموعی معدنی صنعت کا پالیسی ساز یا منتظم نہیں ہوتا،امریکی حکومت کی جنوری 2025 کی پالیسی میں بھی معدنی وسائل کی تلاش، پیداوار اور پروسیسنگ کے لیے متعلقہ سول محکموں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، جبکہ دفاعی محکمے کا مخصوص کردار قومی دفاع کے لیے ضروری معدنی ذخائر اور سپلائی کے تحفظ سے متعلق رکھا گیاآسٹریلیا کی مثال بھی خاصی اہم ہے، کیونکہ وہ دنیا کی بڑی معدنی پیداوار کرنے والی ریاستوں میں شامل ہے اور اہم معدنیات کو اپنی معاشی سلامتی اور دفاعی صلاحیت سے بھی جوڑتا ہے،وہاں 2026 میں اپ ڈیٹ کی گئی قومی کریٹیکل منرلز اسٹریٹیجی وفاقی حکومت کے محکمہ صنعت، سائنس اور وسائل کے تحت تیار کی گئی ہے،معدنیات کے شعبے کی ترقی، سرمایہ کاری، ریفائننگ، صنعتی صلاحیت، عالمی شراکت داری اور سپلائی چین کی حکمت عملی متعلقہ وزیر اور سول حکومتی اداروں کے ذریعے چلائی جاتی ہے،آسٹریلوی حکومت نے 27 اکتوبر 2026 کو اپنی نئی حکمت عملی کا اعلان بھی وزیر برائے وسائل میڈلین کنگ کے ذریعے کیاکینیڈا میں بھی معدنی وسائل کی ترقی کے معاملات وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان آئینی و انتظامی تقسیم کے تحت چلتے ہیں،کینیڈا کے سرکاری محکمہ نیچرل ریسورسز کے مطابق صوبائی حکومتیں اپنے علاقوں میں معدنی ذخائر کی تلاش، کان کنی، پیداوار اور کانوں کے انتظام کی بنیادی ذمہ دار ہیں،وفاقی حکومت تجارت، سرمایہ کاری، ماحولیات، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے معاملات میں اپنا کردار ادا کرتی ہے،معدنی وسائل کی دفاعی اہمیت تسلیم کیے جانے کے باوجود کینیڈا کی معدنی پالیسی فوجی سربراہ کے بجائے منتخب حکومت اور متعلقہ وزارتوں کے ذریعے تشکیل دی جاتی ہےپاکستان کے معاملے میں یہ سوال مزید اہم ہو جاتا ہے کیونکہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد صوبائی اختیارات اور قدرتی وسائل پر صوبوں کے حقوق کی آئینی اہمیت بڑھ چکی ہے،آئین کے آرٹیکل 142 کے تحت وفاقی قانون ساز فہرست میں شامل نہ ہونے والے معاملات پر صوبائی اسمبلیوں کو قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، جبکہ آرٹیکل 172 کے تحت صوبے کے اندر واقع معدنی وسائل اصولی طور پر متعلقہ صوبائی حکومت کی ملکیت ہیں،تیل اور قدرتی گیس کے معاملے میں آئین وفاق اور متعلقہ صوبے کی مشترکہ اور مساوی ملکیت کا تعین کرتا ہے،چنانچہ بلوچستان، سندھ، خیبر پختونخوا اور پنجاب کے معدنی وسائل سے متعلق پالیسی میں صوبائی حکومتوں اور ان کے منتخب نمائندوں کا کردار بنیادی آئینی حیثیت رکھتا ہے، اور یہی وہ معاملہ ہے جس نے خیبر پختون خواہ اور بلوچستان میں سنگین مسائل کو جنم دیا ہے اور جس کے نتیجے میں بلوچستان میں خوفناک بغاوت اور خیبر پختون خواہ میں دھشگردی کی وجہ قرار دیا جاتا ہے کہ صوبے کی حکومتوں کے ساتھ وفاق بھی معدنی وسائل سے الگ کرکے ایک حکومتی محکمہ نے اپنی مطلق العنانی قائم کرلی ہے اور اسی پسمنظر میں مولانا فضل الرحمان فوج پر سنگین الزامات لگاتے نظر آتے ہیں اور ردعمل میں مولانا انکے خاندان اور پارٹی رہنماؤں کے ساتھ کارکنوں پر ریاستی تشدد کیا جارہا ہے یہاں دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ پاکستان میں فوج کی معاشی اور سرمایہ کاری سے متعلق سرگرمیوں میں شرکت محض کسی ایک فورم پر خطاب تک محدود نہیں، 2023 میں قائم کیے گئے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کے سرکاری ڈھانچے میں وزیراعظم کی سربراہی میں قائم ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف کو خصوصی دعوت پر شامل کیا گیا، جبکہ ایگزیکٹو اور عمل درآمد کی سطح پر بھی فوجی نمائندوں کی شمولیت رکھی گئی،اس کونسل کے ترجیحی شعبوں میں معدنیات، توانائی، زراعت، دفاع اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں،اس طرح فوجی قیادت کو سرمایہ کاری اور معاشی فیصلوں کے عمل میں باضابطہ ادارہ جاتی جگہ دی گئی ہےاس انتظام کے حامیوں کا مؤقف ہے کہ پاکستان میں بیوروکریسی کی سست روی، پالیسیوں کے عدم تسلسل، سرمایہ کاروں کے خدشات اور بعض معدنی علاقوں میں بدامنی کے باعث فوجی اداروں کی معاونت سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کر سکتی ہے،خصوصاً بلوچستان جیسے علاقوں میں جہاں بڑے معدنی منصوبوں کو سیکیورٹی کے مسائل کا سامنا ہے، فوج کا حفاظتی کردار اہم ہو سکتا ہے،تاہم سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کرنا اور ان کے لیے صنعتی و تجارتی پالیسیاں بنانا دو الگ ذمہ داریاں ہیںایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد سے پاکستان میں فوج کے بڑھتے ہوئے معاشی کردار پر ملکی اور غیر ملکی مبصرین بھی سوالات اٹھاتے رہے ہیں،ڈان نے اگست 2023 میں اپنی ایک تجزیاتی رپورٹ میں ایس آئی ایف سی کو ایسا سول ملٹری فورم قرار دیا تھا جس کے ذریعے معاشی فیصلوں میں فوج کا کردار ادارہ جاتی شکل اختیار کرتا دکھائی دیتا ہے،امریکی جریدے دی پرنٹ نے بھی فروری 2025 میں فوجی افسران کی معاشی معاملات میں بڑھتی ہوئی شمولیت پر تنقید اور اس کے آئینی و انتظامی مضمرات کو موضوع بنایا تھااصل مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کی معدنی دولت پر قومی پالیسی کی ذمہ داری وزیراعظم، وفاقی وزیر برائے توانائی و معدنی وسائل، متعلقہ وزارتوں، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور منتخب اسمبلیوں پر عائد ہوتی ہے،معدنی ذخائر کی ملکیت، ان کے استعمال، لائسنس، رائلٹی، مقامی آبادیوں کے حقوق، ماحولیاتی تحفظ، سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے فیصلے ایسے معاملات ہیں جن میں پارلیمانی نگرانی اور عوامی جواب دہی ناگزیر سمجھے جاتے ہیں فوج کے قومی سلامتی، سرحدی تحفظ، اہم تنصیبات اور معدنی منصوبوں کی سیکیورٹی میں معاون کردار ادا کرنے پر کوئی اصولی اعتراض نہیں ہونا چاہیے،لیکن جب فوجی قیادت قومی معیشت کے مختلف شعبوں کی حکمت عملی، سرمایہ کاری اور پیداواری اہداف کے تعین میں نمایاں ہوتی جائے تو یہ سوال پیدا ہونا فطری ہے کہ منتخب حکومت اور سول اداروں کی اصل ذمہ داری اور فیصلہ سازی کا اختیار کہاں رہ جاتا ہےاس لیے بنیادی اعتراض معدنیات کی ترقی میں فوج کے تعاون پر نہیں بلکہ ریاستی اختیارات کی حدود پر ہے،اگر فوج کا کردار سیکیورٹی، تکنیکی معاونت اور سرمایہ کاروں کے تحفظ تک واضح رکھا جائے اور معاشی پالیسی، وسائل کی ملکیت اور صنعتی فیصلے منتخب حکومت اور صوبائی اداروں کے پاس رہیں تو یہ ادارہ جاتی توازن کے مطابق ہوگا،بصورت دیگر پاکستان میں سول حکومت اور فوجی قیادت کے اختیارات کے درمیان لکیر مزید دھندلی ہونے کا خدشہ برقرار رہے گا

قومی خبریں سے مزید