Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

فرانس کے صدارتی انتخابات میں کرسٹین لاگارڈ کی ممکنہ انٹری، سروے میں سینٹر رائٹ امیدوار سے آگے، لیکن لی پین اور میلانشوں سے پیچھے

فرانس کے صدارتی انتخابات میں کرسٹین لاگارڈ کی ممکنہ انٹری، سروے میں سینٹر رائٹ امیدوار سے آگے، لیکن لی پین اور میلانشوں سے پیچھے

پیرس: یورپی مرکزی بینک (ECB) کی سبکدوش ہونے والی صدر کرسٹین لاگارڈ اگر آئندہ سال فرانس کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیتی ہیں تو وہ پہلے مرحلے میں سینٹر رائٹ امیدوار ایڈورڈ فلپ کے مقابلے میں قدرے بہتر پوزیشن حاصل کر سکتی ہیں،پولیٹیکو کے لیے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق لاگارڈ کو تقریباً 14 فیصد ووٹ ملنے کا امکان ہے، جبکہ فلپ کے حصے میں 13.5 فیصد ووٹ آ سکتے ہیں
سروے کے نتائج فرانس میں سینٹر کے ووٹروں کی تقسیم کو بھی ظاہر کرتے ہیں،تاہم لاگارڈ اور فلپ دونوں انتہائی دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین اور بائیں بازو کے امیدوار ژاں لوک میلانشوں سے پیچھے ہیں،سروے کے مختلف انتخابی منظرناموں کے مطابق لی پین اور میلانشوں کے دوسرے اور فیصلہ کن مرحلے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے
کرسٹین لاگارڈ اس سے قبل سابق فرانسیسی صدر نکولا سرکوزی کے دور میں تقریباً دو دہائیاں پہلے فرانس کی وزیر اقتصادیات رہ چکی ہیں،وہ 7 فروری کو یورپی مرکزی بینک کی سربراہی چھوڑنے والی ہیں، جبکہ فرانس کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواروں کو اپنی باضابطہ نامزدگی کا اعلان ممکنہ طور پر اس کے تقریباً ایک ماہ بعد کرنا ہوگا
بدھ کو پیرس پیس فورم کے موقع پر پولیٹیکو نے لاگارڈ سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی صدارتی انتخاب لڑنے کے امکان کو مسترد کرتی ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ وہ اپنی آزادی دوبارہ حاصل کرنا چاہتی ہیں، تاکہ مالیاتی پالیسی سے ہٹ کر دیگر معاملات پر بھی کھل کر بات کر سکیں اور ان میں اپنا کردار ادا کر سکیں
لاگارڈ کے بیان سے صدارتی سیاست میں ان کی ممکنہ دلچسپی کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے، تاہم انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا

قومی خبریں سے مزید