واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے وفاقی غذائی امداد کے پروگرام SNAP سے لاکھوں افراد کو محروم کرنے کے لیے نئے قواعد متعارف کرانے کی تجویز پیش کردی ہے،امریکی محکمہ زراعت (USDA) کے مطابق اس مجوزہ تبدیلی کے نتیجے میں 2029 کے مالی سال کے دوران تقریباً 63 لاکھ افراد کے فوڈ اسٹیمپ بند ہوسکتے ہیں، جبکہ 32 لاکھ گھرانے اس فیصلے سے متاثر ہوں گے
یہ تجویز منگل کو وفاقی رجسٹر میں شائع کی جائے گی،اس کے تحت ریاستوں کو حاصل وہ اختیار محدود کردیا جائے گا جس کے ذریعے وہ بعض گھرانوں کو دیگر سرکاری امدادی پروگراموں میں شمولیت کی بنیاد پر خودکار طور پر SNAP یعنی غذائی امداد کا اہل قرار دے سکتی ہیں
اس پالیسی کو Broad-Based Categorical Eligibility کہا جاتا ہے،اس کے تحت ریاستیں ایسے گھرانوں کو بھی فوڈ اسٹیمپ فراہم کرسکتی ہیں جو عموماً وفاقی آمدنی یا بچت کی مقررہ حدود سے زیادہ ہونے کے باعث براہ راست اس پروگرام کے اہل نہیں بنتے، لیکن ریاست کے کسی دوسرے امدادی پروگرام سے فائدہ اٹھا رہے ہوتے ہیں
محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ اس نظام میں ایک قانونی خامی موجود ہے جس کے باعث ایسے گھرانے بھی غذائی امداد حاصل کررہے ہیں جن کی آمدنی یا مالی وسائل وفاقی معیار سے زیادہ ہیں،نئی تجویز کے تحت خودکار اہلیت صرف ان گھرانوں تک محدود کردی جائے گی جو Temporary Assistance for Needy Families (TANF) پروگرام کے تحت نقد مالی امداد یا دیگر قابل ذکر مالی معاونت حاصل کررہے ہوں
اسوقت 46 ریاستیں TANF کے تحت فراہم کی جانے والی غیر نقد خدمات، مثلاً بچوں کی دیکھ بھال، روزگار کی تربیت اور دیگر سماجی سہولتوں کو بھی SNAP کی خودکار اہلیت کے لیے استعمال کرتی ہیں،نئی پابندی کے بعد صرف ایسی خدمات حاصل کرنے والے گھرانے خودکار طور پر فوڈ اسٹیمپ کے اہل نہیں رہیں گے
محکمہ زراعت کے مطابق اس تبدیلی سے وفاقی حکومت اگلے پانچ برسوں میں تقریباً 44.6 ارب ڈالر کی بچت کرسکے گی،تاہم اس کے نتیجے میں لاکھوں کم آمدنی والے خاندان غذائی امداد سے محروم ہونے کے خطرے سے دوچار ہوجائیں گے
محکمہ زراعت کے ڈپٹی سیکریٹری اسٹیفن ویڈن نے اس مجوزہ ضابطے پر دستخط کیے ہیں،حکومت کا مؤقف ہے کہ اس اقدام کا مقصد غذائی امداد کو ان خاندانوں تک محدود کرنا ہے جنہیں واقعی مالی مدد کی ضرورت ہے اور جو وفاقی قوانین میں مقرر کردہ شرائط پوری کرتے ہیں
یہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے SNAP پروگرام کو محدود کرنے کی تازہ ترین کوشش ہے،اس سے قبل بھی انتظامیہ نے غذائی امداد کے لیے اہلیت کے معیار اور کام کرنے سے متعلق شرائط سخت کرنے کے اقدامات کیے ہیں،نئی تجویز اگر حتمی شکل اختیار کرلیتی ہے تو اس کا مکمل اطلاق 2029 کے مالی سال میں متوقع ہے
کی دیکھ بھال، روزگار کی تربیت اور دیگر سماجی سہولتوں کو بھی SNAP کی خودکار اہلیت کے لیے استعمال کرتی ہیں،نئی پابندی کے بعد صرف ایسی خدمات حاصل کرنے والے گھرانے خودکار طور پر فوڈ اسٹیمپ کے اہل نہیں رہیں گے






