فلوریڈا کے علاقے پام بیچ کاؤنٹی میں اتوار کی سہ پہر آگ کے شعلوں میں گھر کر تباہ ہونے والے نجی طیارے لیئر جیٹ 60 کی معاون پائلٹ کی شناخت 20 سالہ نتھالیا گیڈیلا فِلگیرس کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق بوکا ریٹن سے تھا،ان کے اہل خانہ نے پیر کو ان کی شناخت کی تصدیق کی
نتھالیا نے محض 17 برس کی عمر میں، ویسٹ بوکا ریٹن کمیونٹی ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہوتے ہوئے، نجی طیارہ اڑانے کا لائسنس حاصل کر لیا تھا،دلچسپ بات یہ تھی کہ اس وقت ان کے پاس گاڑی چلانے کا لائسنس بھی نہیں تھا، لیکن وہ طیارہ اڑا سکتی تھیں،2023 میں ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مذاقاً کہا تھا کہ بعض لوگ اسے عجیب سمجھتے ہیں کہ وہ جہاز اڑا سکتی ہیں مگر گاڑی نہیں چلا سکتیں
انہوں نے رواں سال مارچ میں کمرشل پائلٹ کا لائسنس بھی حاصل کر لیا تھا،ان کی والدہ کامیلا کورلیٹی نے پیر کو تصدیق کی کہ ان کی بیٹی حادثے کا شکار ہونے والے نجی طیارے میں معاون پائلٹ کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔





