Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

فلوریڈا میں نجی طیارہ گر کر تباہ ، نو افراد ہلاک

فلوریڈا کی پام بیچ کاؤنٹی میں نجی کمپنی کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں طیارے میں سوار 9 افراد ہلاک ہوگئے
اطلاعات کے مطابق طیارہ پام بیچ کاؤنٹی کے علاقے گرین ایکر میں ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا، حادثے کے باعث سڑک پر بڑا گڑھا بن گیا جبکہ ملبہ اطراف میں پھیل گیا
میڈیا کے مطابق نجی کمپنی کا طیارہ ٹیکساس سے بہاماس جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہوا
میڈیا کے مطابق طیارہ صدر ٹرمپ کی مار اے لاگو رہائش گاہ سے تقریباً 7 میل دور گرا، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے

قومی خبریں سے مزید