Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

فلوریڈا میں خاتون نے اجلاس میں اذان کی ریکارڈنگ چلائی، پولیس نے باہر نکال دیا

فلوریڈا کی پنلس کاؤنٹی میں ایک خاتون کو کاؤنٹی کمشنرز کے اجلاس سے اس وقت باہر نکال دیا گیا جب انہوں نے عوامی گفتگو کے دوران اذان کی ریکارڈنگ چلانا شروع کر دی
اجلاس کے چیئرمین ڈیو ایگرز نے کہا ہے کہ ضابطے کے مطابق شرکا کو خود بول کر اپنی بات رکھنی ہوتی ہے اور پہلے سے ریکارڈ شدہ آڈیو چلانے کی اجازت نہیں،خاتون نے ریکارڈنگ بند کرنے سے انکار کیا تو شیرف کے نائب نے انہیں باہر نکال دیا
یہ واقعہ مسجد الرحمان کی توسیع کے معاملے پر جاری تنازعہ کے دوران پیش آیا،کاؤنٹی بورڈ نے 13 اکتوبر کو 4 کے مقابلے میں 3 ووٹوں سے مسجد کی توسیع کے لیے زمین کے استعمال میں تبدیلی کی منظوری دی تھی،حکام کے مطابق خاتون کے خلاف کوئی فوجداری مقدمہ نہیں بنایا جائے گا

قومی خبریں سے مزید