امریکی ریاست ٹیکساس میں مسلمان کمیونٹی نے انتخابی سیاست میں براہ راست کردار بڑھانے کے لیے مساجد میں ووٹر رجسٹریشن مہم شروع کر رکھی ہے
اسلامک سوسائٹی آف گریٹر ہیوسٹن کے صدر عمران غازی کے مطابق ان کی تنظیم شہر کی مساجد میں ہر ہفتے تقریباً 1,000 ووٹرز کے اندراج میں مدد کر رہی ہے
اس سرگرمی کا ایک پس منظر ٹیکساس کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی ہے۔مسلم تنظیموں کا اعتراض ہے کہ نئے نصاب میں اسلام کو غیر منصفانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے اور 9/11 کے واقعات کی وضاحت میں مذہب اور دہشت گرد تنظیموں کے درمیان فرق کو مناسب طور پر واضح نہیں کیا گیا
پاکستانی امریکی کاروباری شخصیت ساجد تارڑ بھی اس سیاسی سرگرمی میں نمایاں ہیں،وہ امریکن مسلمز فار ٹرمپ کے بانی ہیں اور مسلمان ووٹروں سے ریپبلکن امیدواروں کی حمایت کی اپیل کر رہے ہیں،اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسلم امریکی ووٹر کسی ایک جماعت کے ساتھ وابستہ نہیں ہیں






