Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

ممدانی اور ان کی اہلیہ کی مین ہیٹن کے ثقافتی حلقوں میں آمد، نیویارک کے میئر نے ہارلم کے معروف آرٹ میوزیم کی تقریب میں شرکت کی

ممدانی اور ان کی اہلیہ کی مین ہیٹن کے ثقافتی حلقوں میں آمد، نیویارک کے میئر نے ہارلم کے معروف آرٹ میوزیم کی تقریب میں شرکت کی

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے اپنے عہدے کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران شہر میں ثقافتی سرگرمیوں اور فنونِ لطیفہ کے لیے مالی معاونت بڑھانے پر توجہ دی، تاہم وہ اب تک کسی میوزیم کی فنڈ ریزنگ تقریب میں شریک نہیں ہوئے تھے،یہ روایت اس ہفتے اس وقت تبدیل ہوئی جب وہ اپنی اہلیہ اور خاتونِ اول راما دواجی کے ہمراہ ہارلم میں واقع اسٹوڈیو میوزیم کی سالانہ تقریب میں شریک ہوئے
راما دواجی خود بھی ایک فنکارہ ہیں اور ان کی موجودگی نے اس تقریب کو مزید توجہ کا مرکز بنا دیا،معروف امریکی جریدے وینٹی فیئر کے مطابق ممدانی کی اس تقریب میں شرکت نیویارک کے ثقافتی اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ حلقوں کے ساتھ ان کے تعلقات کے ایک نئے مرحلے کی عکاسی کرتی ہے
نیویارک کے سابق میئر اور ارب پتی کاروباری شخصیت مائیکل بلومبرگ اپنے دورِ اقتدار میں میوزیم کی متعدد تقریبات میں شرکت کرتے رہے، جبکہ سابق میئر بل ڈی بلاسیو نے ایسی تقریبات سے عموماً فاصلہ رکھا،یہاں تک کہ وہ بروکلین میوزیم کے سالانہ آرٹسٹ بال میں بھی شریک نہیں ہوئے تھے، حالانکہ یہ تقریب ان کی رہائش گاہ کے قریب منعقد ہوتی تھی
ممدانی کی شرکت کو شہر کی نئی سیاسی قیادت اور نیویارک کے آرٹ، ثقافت اور سماجی حلقوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے ایک قابلِ ذکر پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے

قومی خبریں سے مزید