Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر اچانک متحرک کیوں ہوئے۔ ہزارہ صوبے کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہو گا ؟

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر اچانک متحرک کیوں ہوئے۔ ہزارہ صوبے کا نیا وزیر اعلیٰ کون ہو گا ؟وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے شوہر نامدار کیپٹن صفدر اعوان جنکو میاں فیملی نے سالوں سے تقریباً سائیڈ لائن کیا ہوا تھا، کبھی کبھار فیملی کی شادی بیاہ کی تقریبات میں نظر آتے تھے، اچانک منظر عام پر آ کر میڈیا کی توجّہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ پانچ مرلہ پلاٹ کے تنازعے کی وجہ سے سپریم کورٹ بار کے امیدوار امجد شاہ اور نواز شریف کے ایما پر استاد محترم احسن بھون کی مبینہ جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل سامنے لانے کے بعد اب انکی جعلی اسناد کا ذکر بھول کر موصوف سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا پر انٹرویوز اور پوڈ کاسٹ کے ذریعے اپنی نجی زندگی کے حالات و واقِعات سے لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں ۔کیپٹن صاحب ایک طرف اصولوں کی سیاست ، سادگی اپنانے اور کرپشن کیخلاف ڈٹ جانے کی بات کرتے ہیں ، دوسری طرف اپنی سسرالی میاں فیملی کی ایمانداری کی قسمیں اٹھاتے نظر آتے ہیں۔ کیپٹن صفدر کی سادگی دیکھیے اپنی شادی اور ازدواجی زندگی کی تفصیلات کئی دھائیوں بعد اچانک لوگوں کے سامنے رکھ رہے ہیں۔ کہیں کیپٹن صفدر اعوان صرف ایک صوبے خیبر پختونخواہ کو توڑ کر نیا ہزارہ صوبہ بنانے کے منصوبے کے پہلے اسٹیبلشمنٹ اور مسلم لیگ کے مشترکہ وزیر اعلیٰ بننے کیلئے تو یہ سب تگ و دو نہیں کر رہے ؟

قومی خبریں سے مزید