Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اتر پردیش میں راہول گاندھی کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کانگریس رہنما محفوظ

اتر پردیش میں راہول گاندھی کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، کانگریس رہنما محفوظ

دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیر کو کانگریس رہنما راہول گاندھی کے قافلے میں شامل متعدد گاڑیاں پوروانچل ایکسپریس وے پر آپس میں ٹکرا گئیں، تاہم راہول گاندھی کی گاڑی حادثے سے محفوظ رہی اور وہ خود بھی خیریت سے ہیں
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ سلطان پور ضلع میں ہلیاپور کے علاقے کے قریب پیش آیا، جہاں قافلے کے پیچھے چلنے والی پانچ گاڑیاں اور ایک ایمبولینس آپس میں ٹکرا گئیں،حادثے میں کانگریس کارکنوں، عہدیداروں اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے،حادثے کی وجوہات اور زخمیوں کی حتمی تعداد کے بارے میں ابتدائی اطلاعات میں مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں
راہول گاندھی پیر کی صبح لکھنؤ پہنچے تھے اور وہاں سے سلطان پور کی خصوصی رکنِ پارلیمان و رکنِ اسمبلی عدالت جا رہے تھے، جہاں انہیں وزیر داخلہ امیت شاہ سے متعلق 2018 میں کیے گئے مبینہ ہتک آمیز تبصروں کے مقدمے میں عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا تھا،یہ مقدمہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی رہنما وجے مشرا کی شکایت پر دائر کیا گیا تھا

قومی خبریں سے مزید