آرکنساس جیسی قدامت پسند ریاست میں بھی ڈیموکریٹس کو وسط مدتی انتخابات میں موقع کا شور غلط نظر آنے لگا،سینٹ کی دوڑ میں ریپبلکن 9 پوائنٹ آگے
آرکنساس میں ڈیموکریٹک سینیٹ امیدوار ہیلی شوفنر اور دیگر ڈیموکریٹس 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ریاست بھر میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں،ان کی مہم کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی گرتی ہوئی مقبولیت، اشیائے ضروریہ کی بلند قیمتیں اور حکمران جماعت کے خلاف بڑھتی ہوئی بے اطمینانی انتخابی سیاست کو متاثر کر سکتی ہے
آرکنساس امریکہ کی سب سے زیادہ قدامت پسند ریاستوں میں شمار ہوتی ہے،2024 کے صدارتی انتخابات میں تقریباً دو تہائی ووٹروں نے ٹرمپ کی حمایت کی تھی، جبکہ 2020 میں ریپبلکن سینیٹر ٹام کاٹن بھی ریاست میں مضبوط حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے
اس کے باوجود ریپبلکنز نے آرکنساس میں اپنی نشستوں کے دفاع کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے ہیں،نیشنل پبلک ریڈیو (این پی آر) کی رپورٹ کے مطابق، یہ صورت حال اس وسیع تر سیاسی ماحول کی نشاندہی کرتی ہے جس میں ریپبلکن امیدواروں کو بعض ایسے علاقوں میں بھی انتخابی مقابلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جہاں روایتی طور پر ان کی پوزیشن مضبوط رہی ہے
سینیٹ امیدوار ہیلی شوفنر اپنی انتخابی مہم میں پارٹی وابستگی کے بجائے اپنی ریاست سے تعلق کو نمایاں کر رہی ہیں،جمعہ کے روز ہوپ شہر میں ایک ریستوران میں ووٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس کو تنقید کا نشانہ بنایا اور مؤقف اختیار کیا کہ دونوں جماعتوں میں انتہا پسند آوازوں کے غلبے کے باعث قانون سازی کا عمل تاریخی طور پر غیر مؤثر رہا ہے،انہوں نے ووٹروں کو یقین دلانے کی کوشش کی کہ وہ ان کے روزمرہ مسائل کو بہتر طور پر سمجھتی اور ان کی نمائندگی کر سکتی ہیں
شوفنر نے این پی آر سے گفتگو میں آرکنساس کے انتخابی مقابلے کو ایک ایسی دوڑ قرار دیا جس پر قومی سطح پر شاید کم توجہ دی جا رہی ہے، لیکن جس کے نتائج سیاسی منظرنامے کے بارے میں اہم اشارے دے سکتے ہیں،تاہم، ریاست کی روایتی ریپبلکن حمایت کے پیش نظر ڈیموکریٹس کے لیے اس انتخابی مہم کو حقیقی انتخابی کامیابی میں تبدیل کرنا ایک بڑا چیلنج رہے گا، یہاں یہ امر دلچسپی سے ہرگز خالی نہیں ارکنساس میں سینٹ کے ریپبلکن امیدوار ٹام کاٹن اپنی ڈیموکریٹ امیدوار ہیلی شوفٹر سے تازہ پول میں نو پوائنٹس آگے ہیں ،ریپبلکن امیدوار کو تازہ ترین پول میں پچاس پوائنٹ اور ڈیموکریٹ امیدوار کو اکتالیس پوائنٹ پر ظاہر کیا گیا ہے ، جس کا واضع مطلب ہے ریپبلکن اپنی روایتی نشست محفوظ کرنے میں کامیاب ہوچکے ہیں تاہم حقیقی نتیجہ ووٹنگ کے شمار کے بعد ہی سامنے آئے گا






