Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گرتی ساکھ کو بحال کرنے کا نیا منصوبہ ۔ لرزتے قدموں پر کھڑے کرپٹ نظام کو بچانے کی آخری کوشش

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گرتی ساکھ کو بحال کرنے کا نیا منصوبہ ۔ لرزتے قدموں پر کھڑے کرپٹ نظام کو بچانے کی آخری کوشش

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پنجاب میں مایوس کن کارکردگی اور انکی قریبی ساتھیوں کی میگا کرپشن کی کہانیاں منظر عام پر آنے سے کمر توڑ مہنگائی اور بیروزگاری کا شکار صوبہ پنجاب کے مظلوم عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ ایک طرف حکومتی ُوزرا اور افسران ناجائز ذرائع اور کرپشن سے پیسہ بنا کر بیرون ملک شفٹ کر رہے ہیں جسکا اعتراف حکومتی وزرا کر رہے ہیں ، دوسری طرف محترمہ وزیر اعلیٰ کی فیملی کے افراد چند ریئل اسٹیٹ ٹائیکونز کے ساتھ ملکر زمینوں اور ہاؤسنگ اسکیمز سے اربوں کی کمائی کر رہے ہیں۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، واسا ، ٹیپا، ستھرا پنجاب اور دوسری اتھارٹیز میں کرپشن نے ماضی کے کرپٹ صوبائی محکموں اریگیشن، کمیونیکیشن اینڈ ورکس ، ہاؤسنگ اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ وغیرہ کو کوسوں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ دلچسپ امر ہے کہ فوج کے زیر نگرانی چلنے والی ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی بھی کرپشن ، ناجائز دھندوں کا پیسہ اور کالا دھن پارک کرنے کی محفوظ جگہ بنی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ کی صوبائی حکومت نے پنجاب کی مصنوعی ترقی اور دگرگوں امن و عامہ کی صورتحال کا پول کھلنے کے بعد لوگوں کی توجہ آٹے، گھی ، سبزی گوشت اور تیل ، پیٹرول ، گیس اور بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے ہٹانے کیلئے نئے ڈرامے شروع کئے ہیں ۔ منصوبہ سازوں نے بجائے عدلیہ ، پولیس اور حکومتی نظام کو ٹھیک کرنے کے پلان کے تحت ملزموں کو فوری سزا اور ماروائے عدالت ہلاکتوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے، اسلام آباد اور ملتان کے حالیہ دلخراش واقعات کے ملزمان کے مُبینہ پولیس مقابلوں میں فوری ہلاکت اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ لاہور پیٹرول پمپ ملازم کو زدوکوب کرنے والے شخص کیخلاف پولیس تھانے میں غریب ملازم کا ملزم کو جوابی تھپڑ مارنے کا ڈرامہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت رچایا گیا جسکو فوری سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم اور اسکے ہینڈلرز کا خیال ہے اسطرح کے ڈرامے کر کے وہ شاید اپنی اور اپنی جماعت کی تیزی سے گرتی ساکھ کو بچانے میں کامیاب ہو جائیں

قومی خبریں سے مزید