Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

چین نے خواتین کی عالمی جمناسٹکس ٹیم چیمپئن شپ جیت لی، امریکا کی مسلسل 7 عالمی ٹائٹلز کی حکمرانی ختم

چین نے خواتین کی عالمی جمناسٹکس ٹیم چیمپئن شپ جیت لی، امریکا کی مسلسل 7 عالمی ٹائٹلز کی حکمرانی ختم

نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں چین نے خواتین کی عالمی جمناسٹکس چیمپئن شپ کا ٹیم گولڈ میڈل جیت کر امریکا کی مسلسل سات عالمی ٹائٹلز کی جیت کا سلسلہ توڑ دیا،چین نے 165.764 پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ امریکی ٹیم 165.531 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جاپان نے 164.063 پوائنٹس کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا
چین نے آخری مرتبہ 2006 میں یہ عالمی اعزاز حاصل کیا تھا،مقابلے کا فیصلہ کن موڑ بیلنس بیم پر آیا، جہاں چینی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو برتری دلائی،امریکا کی ڈلسی کیلر کے ایک مشکل کرتب کے اختتام پر گرنے سے بھی امریکی ٹیم کو قیمتی پوائنٹس کا نقصان ہوا
چین، امریکا اور جاپان نے اس مقابلے میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کرکے 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں خواتین کے ٹیم مقابلے کے لیے بھی کوالیفائی کر لیا

قومی خبریں سے مزید