الہان عمر کی رہائش گاہ پر وفاقی چھاپے کے بعد نئی قیاس آرائیاں، بیٹیاں گھر پہنچ گئیں مگر رکن کانگریس منظرعام سے غائب کیوں؟ فاکس نیوز کا دعوی
امریکی ریاست مینیسوٹا سے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کی واشنگٹن ڈی سی میں رہائش گاہ پر وفاقی حکام کے مبینہ چھاپے کے بعد ان کی عوامی سرگرمیوں اور موجودہ صورت حال کے بارے میں سوالات اٹھائے جا رہے ہیں،فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے علی الصبح گھر پر چھاپے کے بعد سے الہان عمر عوامی سطح پر دکھائی نہیں دی ہیں، تاہم ان کی دونوں بیٹیوں کو حالیہ دنوں میں اس رہائش گاہ پر آتے دیکھا گیا
رپورٹ کے مطابق الہان عمر کی بیٹی اسرائی ہیرسی ہفتے کی رات ایک سیاہ رنگ کی گاڑی میں گھر پہنچیں،وہ دونوں ہاتھوں سے ایک بیگ اٹھائے گاڑی سے اتریں اور گھر کے اندر چلی گئیں،اس موقع پر فاکس نیوز ڈیجیٹل کے نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے سوال کیا کہ انہیں کیا مسئلہ ہے
فاکس نیوز کے مطابق دو روز بعد ایک کم عمر لڑکی، جسے الہان عمر کی دوسری بیٹی قرار دیا گیا، ایک خاتون کے ہمراہ اسی گھر میں داخل ہوئی،رپورٹ میں اس خاتون کو ممکنہ طور پر لڑکی کی نگہداشت کرنے والی بتایا گیا ہے
یہ آمدورفت اس رہائش گاہ پر وفاقی ادارے ہوم لینڈ سکیورٹی انویسٹی گیشنز کے اہلکاروں کی کارروائی کے تقریباً ایک ہفتے بعد ہوئی،فاکس نیوز نے اپنی رپورٹ میں الہان عمر کے شوہر کی بھی اس مقام پر موجودگی کا ذکر کیا اور کارروائی کو مبینہ مالی دھوکا دہی کی تحقیقات سے جوڑا ہے
اس چھاپے کے دوران وفاقی حکام نے مبینہ طور پر الہان عمر کا موبائل فون اور پاسپورٹ بھی قبضے میں لیا تھا،دوسری جانب، امریکی محکمہ انصاف نے تصدیق کی تھی کہ کارروائی عدالتی اجازت سے حاصل کیے گئے سرچ وارنٹ کے تحت کی گئی،یہ تفتیش ان کے بچپن میں امریکہ آنے اور شہریت حاصل کرنے کے لیے جمع کرائی گئی امیگریشن دستاویزات سے متعلق ہے
الہان عمر کے خلاف الزامات ابھی ثابت نہیں ہوئے اور انہیں کسی جرم میں سزا نہیں سنائی گئی،ان کی قانونی ٹیم نے تحقیقات اور گھر کی تلاشی کے طریقۂ کار پر اعتراضات اٹھائے ہیں





