ٹرمپ کی وسط مدتی انتخابات سے پہلے ووٹروں کو نقد رقوم اور مالی امداد دینے کی حکمت عملی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی نشستیں بچانے کے لیے امریکی شہریوں کو مالی فوائد دینے کے متعدد منصوبوں کا اعلان کیا ہے،ان میں ہر بالغ امریکی شہری کو 5,000 ڈالر دینے کی تجویز، کسانوں کے لیے 8 ارب ڈالر کے امدادی پیکیج اور بزرگ شہریوں کے لیے 90 ڈالر کی ادائیگیاں شامل ہیں،یہ اقدامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ووٹرز مہنگائی اور روزمرہ اخراجات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے ستمبر میں ریپبلکن پارٹی کے وسط مدتی انتخابی کنونشن کے دوران اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی جماعت کانگریس میں اپنی اکثریت برقرار رکھتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5,000 ڈالر دینے کے لیے ایک ٹریلین ڈالر کا منصوبہ پیش کیا جائے گا
اس کے بعد انتظامیہ نے میڈی کیئر سے مستفید ہونے والے افراد کو ان کے پریمیم اخراجات میں مدد کے لیے 90 ڈالر دینے اور افورڈ ایبل کیئر ایکٹ کے تحت مبینہ اضافی فیسوں کی واپسی کے طور پر تقریباً 10 لاکھ افراد کو 500، 500 ڈالر کے چیک بھیجنے کے اقدامات کیے
رپورٹ کے مطابق پیر کو ٹرمپ نے امریکی کسانوں کو براہ راست ادائیگیوں کے لیے 8 ارب ڈالر مختص کرنے کا اعلان بھی کیا
یہ اقدامات ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب ریپبلکن پارٹی کو وسط مدتی انتخابات میں کانگریس پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کا چیلنج درپیش ہے،ٹرمپ کی حکمت عملی میں مالی امداد کے اعلانات کو نمایاں جگہ دی گئی ہے، تاہم 5,000 ڈالر فی بالغ شہری کی ادائیگی کا منصوبہ کانگریس میں ریپبلکن اکثریت برقرار رہنے سے مشروط بتایا گیا ہے





