Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

کمبریلی گلفائل نے یونان میں امریکی سفیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وائٹ ہاؤس کا دباؤ

کمبریلی گلفائل نے یونان میں امریکی سفیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، وائٹ ہاؤس کا دباؤ

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک حامی سے 100,000 ڈالر طلب کرنے کے الزام کے بعد وائٹ ہاؤس نے کمبریلی گلفائل سے استعفیٰ دینے کو کہا، یہ رقم گزشتہ سال ان کی بطور سفیر تقرری کی توثیق کے لیے ہونے والی سماعت سے قبل طلب کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے
گلفائل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یونان میں امریکی سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ان کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے،انہوں نے اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے نام، ساکھ اور دیانت کا بھرپور دفاع کریں گی
انہوں نے مزید کہا کہ سفیر کی حیثیت سے ان کا وقت ختم ہو سکتا ہے، لیکن صدر ٹرمپ، امریکہ کو اولین ترجیح دینے والی تحریک اور اپنے ملک سے ان کی وابستگی کبھی ختم نہیں ہوگی
گلفائل کا یہ بیان وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیٹی زکریا کے اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے گلفائل سے استعفیٰ طلب کیا ہے
منگل کو صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے گلفائل کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے ان کے بارے میں پڑھا ہے، وہ انہیں پسند نہیں آیا اور ان کی گلفائل سے بات بھی نہیں ہوئی
گلفائل کے استعفے کی خبر ایسے وقت سامنے آئی ہے جب ان کے خلاف مالی مطالبے کے الزامات نے ان کی سفارتی ذمہ داریوں اور تقرری کے عمل پر سوالات اٹھائے ہیں،تاہم گلفائل نے ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور اپنے دفاع کا اعلان کیا ہے

قومی خبریں سے مزید