Chief Editor : Mohammad Afaq Farooqi
Contributing Editor : Ahmad Waqas Riaz

اقرار الحسن کی گرفتاری پر پبلک کا دلچسپ ردوعمل؛تین بیویوں کے لباس اور حرکات پر عوام حیران پریشان

اقرار الحسن کی گرفتاری پر پبلک کا دلچسپ ردوعمل؛تین بیویوں کے لباس اور حرکات پر عوام حیران پریشان

معروف میڈیا پرسن اور گھر میں بنی سیاسی عوامی راج تحریک کے سربراہ کو ڈیفنس میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے چار روزہ ریمانڈ پر سائبر کرائم ایجنسی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اقرار الحسن کی گرفتاری کا منظر عوام کیلئے حیرانی کا باعث بنا ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس تمام واقعے کو فکسڈ میچ اور عوام کی توجہ خیبر پختونخواہ کے واقِعات سے ہٹانے کی کاروائی قرار دیا جا رہا ہے ۔ اقرار الحسن کے گھر رات تین بجے پولیس اور سادہ کپڑوں میں سرکاری اہلکاروں نے چھاپہ مارا تو اسکی باقاعدہ فلم بندی کی گئی جسمیں انکی تینوں بیویوں کو سلوٹوں شکنوں سے پاک کپڑوں میں جیولری پہنے فل میک اپ کے ساتھ گھر کے دروازے کھولتے دکھایا جا رہا ہیں۔ تمام فیملی کی حرکات و سکنات میں کہیں پریشانی کے آثار نظر نہیں آ رہے، تاہم بعدازاں انکے فیملی ممبرز کی رنج بھری فریاد تقریبا ہر جگہ براڈ کاسٹ کی گئی جو عوام کی اکثریت کی رائے کےمطابق ایک ڈرامہ اور رانگ نمبر ہے جو اقرار کی عوام میں مقبولیت اور لوگوں کی حالیہ واقِعات سے توجہ ہٹانے کیلئے رچایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید