نیویارک:معروف گلوکارہ کیلی کلارکسن کے ساتھ مبینہ توہین آمیز سلوک،فلم پریٹی ویمن کے منظر کی یاد تازہ کردی،دوکاندار نے اپنی بدتمیزی سے بڑی سیل کا موقع گنوا دیا،،کیلی کلارکسن
عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ اور ٹی وی میزبان کیلی کلارکسن نے نیویارک کے علاقے بروکلین میں ایک خصوصی دکان کے ملازم پر الزام لگایا ہے کہ اس نے ان کی ظاہری شکل دیکھ کر یہ فرض کر لیا کہ وہ وہاں موجود مہنگی اشیا خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتیں،گلوکارہ کے مطابق، وہ خاص طور پر اس دکان پر خریداری کے لیے گئی تھیں، لیکن ملازم کے رویے نے انہیں مایوس کیا اور وہ خریداری کیے بغیر واپس آگئیں
کیلی کلارکسن نے ہفتے، 10 اکتوبر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بروکلین کی دکان آرٹ آف پلے کو تنقید کا نشانہ بنایا،ان کا کہنا تھا کہ وہ نیویارک شہر کے دوسرے علاقے سے خاص طور پر اس دکان پر پہنچی تھیں، کیونکہ انہیں وہاں کی چند اشیا پسند آئی تھیں اور وہ انہیں خریدنے کا ارادہ رکھتی تھیں
کلارکسن کے مطابق، دکان کے ایک ملازم نے ان کے ساتھ اس انداز میں بات کی جیسے وہ مطلوبہ اشیا خریدنے کی استطاعت نہ رکھتی ہوں،ان کا کہنا تھا کہ ملازم نے انہیں اصل اشیا کے بجائے ان جیسی سستی متبادل اشیا دکھانے کی پیش کش کی
گلوکارہ نے اپنے پیغام میں سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ ملازم نے ایک بڑی فروخت کا موقع گنوا دیا،انہوں نے دکان پر طنز کرتے ہوئے لوگوں سے کہا کہ اگر وہ ہالی ووڈ فلم ’’پریٹی وومن‘‘ میں جولیا رابرٹس کے کردار کے ساتھ دکھائے گئے امتیازی سلوک جیسا تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو آرٹ آف پلے کا رخ کریں
فلم ’’پریٹی وومن‘‘ میں جولیا رابرٹس ایک ایسی خاتون کا کردار ادا کرتی ہیں جسے اس کی ظاہری شکل اور لباس کی بنیاد پر ایک مہنگی دکان میں کمتر سمجھا جاتا ہے،کلارکسن نے اپنے تجربے کا موازنہ اسی منظر سے کیا، جس میں خریدار کی مالی حیثیت کے بارے میں ظاہری تاثر کی بنیاد پر فیصلہ کیا جاتا ہے
یہ واقعہ اس سوال کو دوبارہ نمایاں کرتا ہے کہ دکانوں میں آنے والے صارفین کے ساتھ ان کے لباس، ظاہری شکل یا ممکنہ مالی حیثیت کی بنیاد پر مختلف رویہ اختیار کرنا کس حد تک مناسب ہے، عالمی شہرت گلوکارہ کیلی کلارکسن نے 2002 میں امریکی گائیکی کے مقابلے امریکن آئیڈل کا پہلا سیزن جیت کر شہرت حاصل کی،وہ اب تک 3 گریمی ایوارڈز جیت چکی ہیں اور 17 مرتبہ نامزد ہوئی ہیں
ان کے تقریباً 25 ملین البمز اور 45 ملین سنگلز فروخت ہونے کا تخمینہ شائع کیا گیا ہے
تفریحی ذرائع کے اندازوں کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً 60 ملین ڈالر (6 کروڑ ڈالر) ہے





