اگلے سال صحت بیمے کے اخراجات میں نمایاں اضافے کا امکان، لاکھوں امریکیوں پر مزید مالی بوجھ

اگلے سال صحت بیمے کے اخراجات میں نمایاں اضافے کا امکان، لاکھوں امریکیوں پر مزید مالی بوجھ

واشنگٹن: امریکا میں زیادہ تر افراد کو اگلے سال صحت بیمے کے لیے ہر ماہ موجودہ رقم سے نمایاں طور پر زیادہ ادا کرنا پڑ سکتی ہے،یہ اضافہ ان افراد کو بھی متاثر کر سکتا ہے جو ملازمت کے ذریعے ہیلتھ انشورنس حاصل کرتے ہیں، Affordable Care Act کے تحت بیمہ لیتے ہیں یا Medicare سے فائدہ اٹھاتے ہیں
رپورٹ کے مطابق بعض افراد کے لیے پریمیم میں اضافہ کئی دہائیوں کے دوران ہونے والے بڑے ترین اضافوں میں شامل ہو سکتا ہے،صحت کی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے اخراجات سمیت متعدد معاشی عوامل اس اضافے کے ذمہ دار ہیں
تاہم اضافی مالی بوجھ ہر شخص کے لیے ایک جیسا نہیں ہوگا،کچھ افراد کو ماہانہ پریمیم میں اضافے کے بجائے زیادہ copay یا زیادہ deductible کی صورت میں اضافی رقم ادا کرنا پڑ سکتی ہے
صحت پالیسی کے ماہرین کے مطابق آنے والے open enrollment کے دوران امریکیوں کو صحت کی دیکھ بھال کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا اثر زیادہ واضح طور پر محسوس ہوگا، کیونکہ بیمہ منصوبوں کی نئی شرائط اور اخراجات اسی مرحلے پر سامنے آئیں گے

قومی خبریں سے مزید